مواد پر جائیں

سورۃ یوسف 12:53 يوسف

یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 53 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1649، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 242 پر ہے۔

۞ وَمَآ أُبَرِّئُ نَفۡسِيٓۚ إِنَّ ٱلنَّفۡسَ لَأَمَّارَةُۢ بِٱلسُّوٓءِ إِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّيٓۚ إِنَّ رَبِّي غَفُورٞ رَّحِيمٞ

میں اپنے نفس کی پاکیزگی بیان نہیں کرتا1 ۔ بیشک نفس تو برائی پر ابھارنے واﻻ ہی ہے2، مگر یہ کہ میرا پروردگار ہی اپنا رحم کرے3، یقیناً میرا پالنے واﻻ بڑی بخشش کرنے واﻻ اور بہت مہربانی فرمانے واﻻ ہے.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اسے اگر حضرت یوسف (عليه السلام) کا تسلیم کیا جائے تو بطور کسر نفسی کے ہے، ورنہ صاف ظاہر ہے کہ ان کی پاک دامنی ہر طرح سے ثابت ہو چکی تھی۔ اور اگر یہ عزیز مصر کا قول ہے (جیسا کہ امام ابن کثیر کا خیال ہے) تو یہ حقیقت پر مبنی ہے کیونکہ اپنے گناہ کا اور یوسف (عليه السلام) کو بہلانے اور پھسلانے کا اعتراف کر لیا۔
  2. 2 یہ اس نے اپنی غلطی کی یا اس کی علت بیان کی کہ انسان کا نفس ہی ایسا ہے کہ برائی پر ابھارتا ہے اور اس پر آمادہ کرتا ہے۔
  3. 3 یعنی نفس کی شرارتوں سے وہی بچتا ہے جس پر اللہ تعالٰی کی رحمت ہو، جیسا کہ حضرت یوسف (عليه السلام) کو اللہ تعالٰی نے بچا لیا۔

12:53 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یوسف
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یوسف 12:53 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 12:53

Al-Mukhtasar

53- عزیز کی بیوی نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا: میں اپنے آپ کو گناہ کے ارادے سے معصوم قرار نہیں دیتی اور نہ میں اپنے نفس کی پاکیزگی کا ڈھنڈورا پیٹتی ہوں کیونکہ انسانی نفس کامعاملہ یہ ہے کہ وہ تو بہت زیادہ برائی پر آمادہ کرنے والاہے جس کی وجہ اس کا شہوانی امور کی طرف میلان ہے اور اس سے باز رہنا مشکل ہے۔ ہاں، جس شخص پر اللہ تعالیٰ رحم کرے، وہ اسے برائی کا حکم دینے سے باز رکھتا ہے۔ بلاشبہ میرا رب اپنے توبہ کرنے والے بندوں کو بہت زیادہ بخشنے والا، ان پر خوب رحم کرنے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
242
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
242
نسخ مصحف (612 صفحات)
243
آیت 12:53 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 12:53 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 12:53 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 242 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 242 · نسخ مصحف (612 صفحات): 243.

آیت 12:53 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 12:53 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 12:53: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 12:53 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 12:53 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,649 ہے۔

سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔

سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یوسف مکی ہے۔

کیا آیت 12:53 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 12:53 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play