مواد پر جائیں

سورۃ یوسف 12:76 يوسف

یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 76 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1672، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 244 پر ہے۔

فَبَدَأَ بِأَوۡعِيَتِهِمۡ قَبۡلَ وِعَآءِ أَخِيهِ ثُمَّ ٱسۡتَخۡرَجَهَا مِن وِعَآءِ أَخِيهِۚ كَذَٰلِكَ كِدۡنَا لِيُوسُفَۖ مَا كَانَ لِيَأۡخُذَ أَخَاهُ فِي دِينِ ٱلۡمَلِكِ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُۚ نَرۡفَعُ دَرَجَٰتٖ مَّن نَّشَآءُۗ وَفَوۡقَ كُلِّ ذِي عِلۡمٍ عَلِيمٞ

پس یوسف نے ان کے سامان کی تلاشی شروع کی، اپنے بھائی کے سامان کی تلاشی سے پہلے، پھر اس پیمانہ کو اپنے بھائی کے سامان (زنبیل) سے نکالا1 ۔ ہم نے یوسف کے لئے اسی طرح یہ تدبیر کی2۔ اس بادشاه کے قانون کی رو سے یہ اپنے بھائی کو نہ لے سکتا تھا3 مگر یہ کہ اللہ کو منظور ہو۔ ہم جس کے چاہیں درجے بلند کر دیں4، ہر ذی علم پر فوقیت رکھنے واﻻ دوسرا ذی علم موجود ہے.5

مترجم کے حواشی (5)
  1. 1 پہلے بھائیوں کے سامان کی تلاشی لی۔ آخر میں بنیامین کا سامان دیکھا تاکہ انہیں شبہ نہ ہو کہ یہ کوئی سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔
  2. 2 یعنی ہم نے وحی کے ذریعے سے یوسف (عليه السلام) کو یہ تدبیر سمجھائی۔ اس سے معلوم ہوا کہ کسی صحیح غرض کے لئے ایسا طریقہ اختیار کرنا جس کی ظاہری صورت حیلہ کی ہو، جائز ہے بشرطیکہ وہ طریقہ کسی نص شرعی کے خلاف نہ ہو (فتح القدیر)
  3. 3 یعنی بادشاہ مصر میں جو قانون اور دستور رائج تھا، اس کی روح سے بنیامین کو اس طرح روکنا ممکن نہیں تھا اس لئے انہوں نے اہل قافلہ سے پوچھا کہ بتلاؤ اس جرم کی سزا کیا ہو۔
  4. 4 جس طرح یوسف (عليه السلام) کو اپنی عنایات اور مہربانیوں سے بلند مرتبہ عطا کیا۔
  5. 5 یعنی ہر عالم سے بڑھ کر کوئی نہ کوئی عالم ہوتا ہے اس لئے کوئی صاحب علم اس دھوکے میں مبتلا نہ ہو کہ میں ہی اپنے وقت کا سب سے بڑا عالم ہوں۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر صاحب علم کے اوپر ایک علیم یعنی اللہ تعالٰی ہے۔

12:76 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یوسف
0/111
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یوسف 12:76 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 12:76

Al-Mukhtasar

76- چنانچہ انھوں نے ان کے سامان کی تلاشی کے لیے انھیں یوسف علیہ السلام کے سامنے پیش کیا۔ انھوں نے اپنے حقیقی بھائی کے سامان کی تلاشی لینے سے پہلے اپنے پدری بھائیوں کے سامان کی تلاشی لی تاکہ راز فاش نہ ہو، پھر اپنے حقیقی بھائی کا سامان چیک کیا اور بادشاہ کا پیمانہ اس سے نکال لیا۔ جس طرح ہم نے یوسف علیہ السلام کو پیمانہ بھائی کے سامان میں رکھنے کی تدبیر سجھائی، اسی طرح ایک دوسرا معاملہ بھی سجھا دیا کہ وہ بھائیوں کو ان کے اپنے ملک کے قانون کے مطابق پکڑے جن کے ہاں چور کو غلام بنا لیا جاتا تھا۔ اگر وہ بادشاہ کے قانون کے مطابق چوری کی سزا دیتے تو ایسا کرنا ممکن نہ تھا کیونکہ وہ مارپیٹ اور جرمانہ تھا، الایہ کہ اللہ تعالیٰ کوئی اور تدبیر کر دیتا تو وہ اس پر قادر ہے۔ ہم اپنے بندوں میں سے جس کا چاہیں، مقام و مرتبہ بلند کرتے ہیں جیسے ہم نے یوسف علیہ السلام کا مقام و مرتبہ اونچا کیا۔ ہر صاحبِ علم سے اوپر کوئی اس سے زیادہ جاننے والا ہوتا ہے اور سب کے علم سے اوپر اللہ تعالیٰ کا علم ہے جو ہر چیز کو جانتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
13
الفاظ کی تعداد
33
مدینہ مصحف (604 صفحات)
244
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
244
نسخ مصحف (612 صفحات)
245
آیت 12:76 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.

آیت 12:76 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 13.

آیت 12:76 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 244 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 244 · نسخ مصحف (612 صفحات): 245.

آیت 12:76 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 33.

آیت 12:76 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 12:76: حروف کی تعداد 122، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 12:76 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 12:76 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,672 ہے۔

سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔

سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یوسف مکی ہے۔

کیا آیت 12:76 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 12:76 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play