مواد پر جائیں

سورۃ الانفال 8:42 الأنفال

یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 42 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1202، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 182 پر ہے۔

إِذۡ أَنتُم بِٱلۡعُدۡوَةِ ٱلدُّنۡيَا وَهُم بِٱلۡعُدۡوَةِ ٱلۡقُصۡوَىٰ وَٱلرَّكۡبُ أَسۡفَلَ مِنكُمۡۚ وَلَوۡ تَوَاعَدتُّمۡ لَٱخۡتَلَفۡتُمۡ فِي ٱلۡمِيعَٰدِ وَلَٰكِن لِّيَقۡضِيَ ٱللَّهُ أَمۡرٗا كَانَ مَفۡعُولٗا لِّيَهۡلِكَ مَنۡ هَلَكَ عَنۢ بَيِّنَةٖ وَيَحۡيَىٰ مَنۡ حَيَّ عَنۢ بَيِّنَةٖۗ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَسَمِيعٌ عَلِيمٌ

جب کہ تم پاس والے کنارے پر تھے اور وه دور والے کنارے پر تھے1 اور قافلہ تم سے نیچے تھا2۔ اگر تم آپس میں وعدے کرتے تو یقیناً تم وقت معین پر پہنچنے میں مختلف ہو جاتے3۔ لیکن اللہ کو تو ایک کام کر ہی ڈالنا تھا جو مقرر ہو چکا تھا تاکہ جو ہلاک ہو، دلیل پر (یعنی یقین جان کر) ہلاک ہو اور جو زنده رہے، وه بھی دلیل پر (حق پہچان کر) زنده رہے4۔ بیشک اللہ بہت سننے واﻻ خوب جاننے واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 دنیا، دُنُوٌّ سے ہے بمعنی قریب- مراد ہے وہ کنارہ جو مدینہ شہر کے قریب تھا۔ قصویٰ کہتے ہیں دور کو۔ کافر اس کنارے پر تھے جو مدینہ سے نسبتاً دور تھا ۔
  2. 2 اس سے مراد وہ تجارتی قافلہ ہے جو حضرت ابو سفیان (رضي الله عنه) کی قیادت میں شام سے مکہ جا رہا تھا اور جسے حاصل کرنے کے لئے ہی دراصل مسلمان اس طرف آئے تھے۔ یہ پہاڑ سے بہت دور مغرب کی طرف نشیب میں تھا، جب کہ بدر کا مقام جہاں جنگ ہوئی، بلندی پر تھا۔
  3. 3 یعنی اگر جنگ کے لئے باقاعدہ دن اور تاریخ کا ایک دوسرے کے ساتھ وعدہ یا اعلان ہوتا تو ممکن بلکہ یقین تھا کہ کوئی فریق لڑائی کے بغیر ہی پسپائی اختیار کر لیتا لیکن چونکہ اس جنگ کا ہونا اللہ نے لکھ رکھا تھا، اس لئے ایسے اسباب پیدا کر دیئے گئے کہ دونوں فریق بدر کے مقام پر ایک دوسرے کے مقابل بغیر پیشگی وعدہ وعید کے، صف آرا ہو جائیں۔
  4. 4 یہ علت ہے اللہ کی اس تقدیری مشیت کی جس کے تحت بدر میں فریقین کا اجتماع ہوا، تاکہ جو ایمان پر زندہ رہے تو وہ دلیل کے ساتھ زندہ رہے اور اسے یقین ہو کہ اسلام حق ہے کیونکہ اس کی حقانیت کا مشاہدہ وہ بدر میں کر چکا ہے اور جو کفر کے ساتھ ہلاک ہو تو وہ بھی دلیل کے ساتھ ہلاک ہو کیونکہ اس پر یہ واضح ہو چکا ہے کہ مشرکین کا راستہ گمراہی اور باطل کا راستہ ہے۔

8:42 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانفال
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانفال 8:42 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 8:42

Al-Mukhtasar

42- اور وہ وقت یاد کرو جب تم مدینہ طیبہ کی طرف وادی کے قریب والے کنارے پر تھے اور مشرک مکہ کی جانب وادی کے دور والے کنارے پر تھے جبکہ قریشی قافلہ تم سے بہت دور نشیب میں بحیرۂاحمر کے ساحل کے قریب تھا۔ اگر تمھارے اور مشرکوں کے درمیان بدر کے مقام پر جنگ کرنا باقاعدہ طے ہوتا تو تم لڑائی کی تاریخ میں باہم اختلاف میں پڑجاتے لیکن اللہ تعالیٰ نے تمھیں کسی پلان کے بغیر بدر کے مقام پر اکٹھا کر دیا تاکہ وہ ایک ایسا کام پورا کر دے جس کا ہونا لکھا جا چکا تھا اور وہ ہے مومنوں کی مدد کرنا، کافروں کو رسوا کرنا، اپنے دین کو عزت دینا اور شرک کو ذلیل کرنا تاکہ ان میں سے جو مرے، وہ حجت قائم ہونے کے بعد مرے اور وہ حجت تھوڑی تعداد اور تیاری نہ ہونے کے باوجود مسلمانوں کا غالب آنا ہے اور جو زندہ رہے، وہ بھی اس دلیل کے ساتھ زندہ رہے جو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے ظاہر کر دی ہے اور کسی کے لیے اللہ کے خلاف کوئی دلیل نہ رہے۔ اللہ تعالیٰ سب کی باتیں خوب سننے والا، ان کے افعال خوب جاننے والا ہے۔ اس سے کوئی چیز چھپی نہیں اور وہ عنقریب انھیں ان اعمال پر جزا بھی دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
35
مدینہ مصحف (604 صفحات)
182
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
182
نسخ مصحف (612 صفحات)
183
آیت 8:42 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 8:42 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 8:42 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 182 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 182 · نسخ مصحف (612 صفحات): 183.

آیت 8:42 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 35.

آیت 8:42 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 8:42: حروف کی تعداد 148، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 8:42 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 8:42 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,202 ہے۔

سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔

سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانفال مدنی ہے۔

کیا آیت 8:42 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 8:42 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play