مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:140 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 140 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 147، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 21 پر ہے۔

أَمۡ تَقُولُونَ إِنَّ إِبۡرَٰهِـۧمَ وَإِسۡمَٰعِيلَ وَإِسۡحَٰقَ وَيَعۡقُوبَ وَٱلۡأَسۡبَاطَ كَانُواْ هُودًا أَوۡ نَصَٰرَىٰۗ قُلۡ ءَأَنتُمۡ أَعۡلَمُ أَمِ ٱللَّهُۗ وَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّن كَتَمَ شَهَٰدَةً عِندَهُۥ مِنَ ٱللَّهِۗ وَمَا ٱللَّهُ بِغَٰفِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُونَ

کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب (علیہم السلام) اور ان کی اوﻻد یہودی یا نصرانی تھے؟ کہہ دو کہ کیا تم زیاده جانتے ہو، یا اللہ تعالیٰ؟1 اللہ کے پاس شہادت چھپانے والے سے زیاده ﻇالم اور کون ہے؟ اور اللہ تمہارے کاموں سے غافل نہیں۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 تم کہتے ہو کہ یہ انبیا اور ان کی اولاد یہودی یا عیسائی تھی، جب کہ اللہ تعالیٰ اس کی نفی فرماتا ہے۔ اب تم ہی بتلاؤ کہ زیادہ علم اللہ کو ہے یا تمہیں؟
  2. 2 تمہیں معلوم ہے کہ یہ انبیا یہودی یا عیسائی نہیں تھے، اسی طرح تمہاری کتابوں میں آنحضرت (صلى الله عليه وسلم) کی نشانیاں بھی موجود ہیں، لیکن تم ان شہادتوں کو لوگوں سے چھپا کر ایک بڑے ظلم کا ارتکاب کر رہے ہو جو اللہ تعالیٰ سےمخفی نہیں۔

2:140 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:140 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:140

Al-Mukhtasar

140- اے اہلِ کتاب! کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب علیہم السلام اور اولادِ یعقوب سے آنے والے دیگر انبیاء علیہم السلام ملتِ یہودیت اور نصرانیت پر کاربند تھے؟ اے نبی! انھیں جواب دیں: کیا تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ تعالیٰ! اگر ان کا دعویٰ یہ ہے کہ وہ ان کے مذہب پر تھے تو یہ جھوٹے ہیں کیونکہ ان کی بعثت اور وفات تو تورات و انجیل کے نازل ہونے سے بھی پہلے کی ہے! اس سے معلوم ہوا کہ جو کچھ وہ کہہ رہے ہیں، وہ اللہ اور اس کے رسولوں پر سراسر جھوٹ ہے اور انھوں نے اس حق کو چھپایا ہے جو ان پر نازل کیا گیا۔ اس شخص سے بڑھ کر ظالم کوئی نہیں جو گواہی کے ثابت ہو جانے اور اس کے اللہ کی طرف سے ہونے کے یقینی علم کے بعد اسے چھپائے جیسا کہ اہلِ کتاب نے کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ تمھارے اعمال سے بے خبر نہیں، وہ ضرور تمھیں ان کا بدلہ دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
30
مدینہ مصحف (604 صفحات)
21
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
21
نسخ مصحف (612 صفحات)
22
آیت 2:140 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:140 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:140 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 21 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 21 · نسخ مصحف (612 صفحات): 22.

آیت 2:140 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 30.

آیت 2:140 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:140: حروف کی تعداد 121، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:140 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:140 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 147 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:140 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:140 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play