سورۃ البقرہ 2:186 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 186 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 193، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 28 پر ہے۔
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌۖ أُجِيبُ دَعۡوَةَ ٱلدَّاعِ إِذَا دَعَانِۖ فَلۡيَسۡتَجِيبُواْ لِي وَلۡيُؤۡمِنُواْ بِي لَعَلَّهُمۡ يَرۡشُدُونَ
اور جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں ہر پکارنے والے کی پکار کو جب کبھی وه مجھے پکارے، قبول کرتا ہوں1 اس لئے لوگوں کو بھی چاہئے کہ وه میری بات مان لیا کریں اور مجھ پر ایمان رکھیں، یہی ان کی بھلائی کا باعﺚ ہے
مترجم کے حواشی (1)
- 1 رمضان المبارک کے احکام ومسائل کے درمیان دعا کا مسئلہ بیان کرکے یہ واضح کردیا گیا کہ رمضان میں دعا کی بھی بڑی فضیلت ہے، جس کا خوب اہتمام کرنا چاہیے، خصوصاً افطاری کے وقت کو قبولیت دعا کا خاص وقت بتلایا گیا ہے (مسند أحمد، ترمذي ، نسائي، ابن ماجه بحواله ابن كثير) تاہم قبولیت دعا کے لئے ضروری ہے کہ ان آداب وشرائط کو ملحوظ رکھا جائے جو قرآن وحدیث میں بیان ہوئے ہیں۔ جن میں سے دو یہاں بیان کئے گئے ہیں: ایک اللہ پر صحیح معنوں میں ایمان اور دوسرا اس کی اطاعت وفرمانبرداری۔ اسی طرح احادیث میں حرام خوراک سے بچنے اور خشوع وخضوع کا اہتمام کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
2:186 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:186
Al-Mukhtasar
186- اے نبی! جب میرے بندے آپ سے پوچھیں کہ ہمارا رب کتنا قریب ہے اور ہماری دعائیں کیسے قبول کرتا ہے تو انھیں بتا دیں کہ میں ان کے انتہائی قریب ہوں، ان کے احوال سے آگاہ ہوں اور ان کی دعائیں سنتا ہوں، لہٰذا انھیں واسطوں، وسیلوں یا آوازیں بلند کرنے کی ضرورت نہیں۔ جب بھی کوئی مخلص ہو کر مجھ سے دعا کرتا ہے، میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں، لہٰذاانھیں چاہیے کہ میرے حکموں کے فرماں بردار بن کر رہیں اور اپنے ایمان پر ثابت قدم رہیں۔ دعاؤں کی قبولیت میں میرے نزدیک یہ سب سے مؤثر اور نفع بخش وسیلے ہیں۔ عین ممکن ہے، اس طرح وہ اپنے دینی اور دنیاوی معاملات میں رُشد و ہدایت والی سیدھی راہ پر رہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 28
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 28
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 29
آیت 2:186 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:186 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:186 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 28 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 28 · نسخ مصحف (612 صفحات): 29.
آیت 2:186 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 2:186 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:186: حروف کی تعداد 77، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:186 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:186 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 193 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:186 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:186 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔