مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:185 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 185 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 192، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 28 پر ہے۔

شَهۡرُ رَمَضَانَ ٱلَّذِيٓ أُنزِلَ فِيهِ ٱلۡقُرۡءَانُ هُدٗى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَٰتٖ مِّنَ ٱلۡهُدَىٰ وَٱلۡفُرۡقَانِۚ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ ٱلشَّهۡرَ فَلۡيَصُمۡهُۖ وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوۡ عَلَىٰ سَفَرٖ فَعِدَّةٞ مِّنۡ أَيَّامٍ أُخَرَۗ يُرِيدُ ٱللَّهُ بِكُمُ ٱلۡيُسۡرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ ٱلۡعُسۡرَ وَلِتُكۡمِلُواْ ٱلۡعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُواْ ٱللَّهَ عَلَىٰ مَا هَدَىٰكُمۡ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُونَ

ماه رمضان وه ہے جس میں قرآن اتارا گیا1 جو لوگوں کو ہدایت کرنے واﻻ ہے اور جس میں ہدایت کی اور حق وباطل کی تمیز کی نشانیاں ہیں، تم میں سے جو شخص اس مہینہ کو پائے اسے روزه رکھنا چاہئے، ہاں جو بیمار ہو یا مسافر ہو اسے دوسرے دنوں میں یہ گنتی پوری کرنی چاہئے، اللہ تعالیٰ کا اراده تمہارے ساتھ آسانی کا ہے، سختی کا نہیں، وه چاہتا ہے کہ تم گنتی پوری کرلو اور اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی بڑائیاں بیان کرو اور اس کا شکر کرو۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 رمضان میں نزول قرآن کا یہ مطلب نہیں کہ مکمل قرآن کسی ایک رمضان میں نازل ہوگیا، بلکہ یہ ہے کہ رمضان کی شب قدر میں لوح محفوظ سےآسمان دنیا پر اتار دیا گیا اور وہاں "بَيْتُ الْعِزَّةِ "میں رکھ گیا دیا۔ وہاں سے حسب حالات سالوں تک اترتا رہا۔ (ابن کثیر) اس لئے یہ کہنا کہ قرآن رمضان میں، یا لیلۃ القدر، یا لیلۃ مبارکہ میں اترا۔ یہ سب صحیح ہےکیوں کہ لوح محفوظ سے تو رمضان میں ہی اترا ہے اور لیلۃ القدر اور لیلۃ مبارکہ یہ ایک ہی رات ہے یعنی قدر کی رات، جو رمضان میں ہی آتی ہے۔ بعض کے نزدیک اس کا مفہوم یہ ہے کہ رمضان میں نزول قرآن کا آغاز ہوا اور پہلی وحی، جو غار حرا میں آئی، وہ رمضان میں آئی۔ اس اعتبار سے قرآن مجید اور رمضان المبارک کا آپس میں نہایت گہرا تعلق ہے۔ اسی وجہ سے نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) اس ماہ مبارک میں حضرت جبریل (عليه السلام) سے قرآن کا دورہ کیا کرتے تھے اور جس سال آپ (صلى الله عليه وسلم) کی وفات ہوئی آپ (صلى الله عليه وسلم) نے رمضان میں جبریل (عليه السلام) کے ساتھ دو مرتبہ دورہ کیا رمضان کی تین راتوں (23، 25 اور 27) میں آپ (صلى الله عليه وسلم) نے صحابہ (رضي الله عنهم) کو باجماعت قیام اللیل بھی کرایا، جس کو اب تراویح کہا جاتا ہے (صحیح ترمذی و صحیح ابن ماجہ، البانی) یہ تراویح آٹھ رکعات مع وتر گیارہ رکعات تھیں جس کی صراحت حضرت جابر (رضي الله عنه) کی روایت (جو قیام اللیل مروزی وغیرہ میں ہے) اور حضرت عائشہ ل کی روایت (صحیح بخاری) میں موجود ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) کا رکعات تراویح پڑھنا کسی بھی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ البتہ چونکہ بعض صحابہ کرام (رضي الله عنهم) سے گیارہ رکعت سے زیادہ پڑھنا ثابت ہے اس وجہ سے محض نفل کی نیت سے بیس رکعتیں یا اس سے کم یا زیادہ پڑھی جاسکتی ہیں۔

2:185 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:185 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:185

Al-Mukhtasar

185- رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں پائی جانے والی لیلۃالقدر میں نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم پر قرآن کے نزول کا آغاز ہوا۔ اسے اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی ہدایت کے لیے اتارا ہے۔ اس میں ہدایت کے واضح دلائل ہیں اور یہ حق و باطل میں امتیاز کرنے والا ہے۔ جو صحت مند شخص قیام پذیر ہونے کی حالت میں یہ مہینہ پائے، تو اس پر اس مہینے کے روزے رکھنا فرض ہے۔ جو بیمار ہو اور روزے رکھنا اس کے لیے تکلیف کا باعث ہو یا وہ مسافر ہو تو اس کے لیے روزہ چھوڑنا جائز ہے لیکن ان چھوڑے ہوئے روزوں کی بعد میں قضا ادا کرنا اس پر واجب ہے۔ اللہ تعالیٰ شریعت میں تمھارے لیے آسانی کا ارادہ رکھتا ہے، تنگی نہیں چاہتا تاکہ تم مہینے کی گنتی پوری کر لو۔ رمضان کے اختتام پر اور عید کے روز اللہ تعالیٰ کی کبریائی بیان کرو اس وجہ سےکہ اس نے تمھیں روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائی اور مہینے کے مکمل روزے رکھنے پر تمھاری خاص مدد فرمائی، تاکہ تم اللہ تعالیٰ کے اس پسندیدہ دین کی طرف راہنمائی ملنے پر اس کا شکر ادا کر سکو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
44
مدینہ مصحف (604 صفحات)
28
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
28
نسخ مصحف (612 صفحات)
29
آیت 2:185 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:185 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:185 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 28 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 28 · نسخ مصحف (612 صفحات): 29.

آیت 2:185 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 44.

آیت 2:185 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:185: حروف کی تعداد 185، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:185 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:185 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 192 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:185 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:185 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play