سورۃ البقرہ 2:196 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 196 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 203، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 30 پر ہے۔
وَأَتِمُّواْ ٱلۡحَجَّ وَٱلۡعُمۡرَةَ لِلَّهِۚ فَإِنۡ أُحۡصِرۡتُمۡ فَمَا ٱسۡتَيۡسَرَ مِنَ ٱلۡهَدۡيِۖ وَلَا تَحۡلِقُواْ رُءُوسَكُمۡ حَتَّىٰ يَبۡلُغَ ٱلۡهَدۡيُ مَحِلَّهُۥۚ فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوۡ بِهِۦٓ أَذٗى مِّن رَّأۡسِهِۦ فَفِدۡيَةٞ مِّن صِيَامٍ أَوۡ صَدَقَةٍ أَوۡ نُسُكٖۚ فَإِذَآ أَمِنتُمۡ فَمَن تَمَتَّعَ بِٱلۡعُمۡرَةِ إِلَى ٱلۡحَجِّ فَمَا ٱسۡتَيۡسَرَ مِنَ ٱلۡهَدۡيِۚ فَمَن لَّمۡ يَجِدۡ فَصِيَامُ ثَلَٰثَةِ أَيَّامٖ فِي ٱلۡحَجِّ وَسَبۡعَةٍ إِذَا رَجَعۡتُمۡۗ تِلۡكَ عَشَرَةٞ كَامِلَةٞۗ ذَٰلِكَ لِمَن لَّمۡ يَكُنۡ أَهۡلُهُۥ حَاضِرِي ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ
حج اور عمرے کو اللہ تعالیٰ کے لئے پورا کرو1 ، ہاں اگر تم روک لئے جاؤ تو جو قربانی میسر ہو، اسے کرڈالو2 اور اپنے سر نہ منڈواؤ جب تک کہ قربانی قربان گاه تک نہ پہنچ جائے3 البتہ تم میں سے جو بیمار ہو، یا اس کے سر میں کوئی تکلیف ہو (جس کی وجہ سے سر منڈالے) تو اس پر فدیہ ہے، خواه روزے رکھ لے، خواه صدقہ دے دے، خواه قربانی کرے4 پس جب تم امن کی حالت میں ہوجاؤ تو جو شخص عمرے سے لے کر حج تک تمتع کرے، پس اسے جو قربانی میسر ہو اسے کر ڈالے، جسے طاقت ہی نہ ہو وه تین روزے تو حج کے دنوں میں رکھ لے اور سات واپسی میں5، یہ پورے دس ہوگئے۔ یہ حکم ان کے لئے ہے جو مسجد حرام کے رہنے والے نہ ہوں6، لوگو! اللہ سے ڈرتے رہو اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ سخت عذاب واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (6)
- 1 یعنی حج یا عمرے کا احرام باندھ لو تو پھر اس کا پورا کرنا ضروری ہے، چاہے نفلی حج وعمرہ ہو۔ (ایسرالتفاسیر)
- 2 اگر راستے میں دشمن یا شدید بیماری کی وجہ سے رکاوٹ ہوجائے تو ایک جانور (ہدی)۔ ایک بکری اور گائے یا اونٹ کا ساتواں حصہ جو بھی میسر ہو، وہیں ذبح کرکے سرمنڈالو اور حلال ہوجاؤ، جیسے نبی (صلى الله عليه وسلم) اور آپ کے صحابہ (رضي الله عنهم) نے وہیں حدیبیہ میں قربانیاں ذبح کی تھیں اور حدیبیہ حرم سے باہر ہے (فتح القدیر) اور آئندہ سال اس کی قضا دو جیسے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے ہجری والے عمرے کی قضا ہجری میں دی۔
- 3 اس کا عطف «وَأَتِمُّوا الْحَجَّ» پر ہے اور اس کا تعلق حالت امن سے ہے، یعنی امن کی حالت میں اس وقت تک سر نہ منڈاؤ (احرام کھول کر حلال نہ ہو) جب تک تمام مناسک حج پورے نہ کرلو۔
- 4 یعنی اس کو ایسی تکلیف ہوجائے کہ سر کے بال منڈانے پڑ جائیں تو اس کا فدیہ ضروری ہے۔ حدیث کی رو سے ایسا شخص مسکینوں کو کھانا کھلا دے، یا ایک بکری ذبح کردے، یا تین دن کے روزے رکھے۔ روزوں کے علاوہ پہلے دو فدیوں کی جگہ کے بارے میں اختلاف ہے، بعض کہتے ہیں کہ کھانا اور خون مکہ میں ہی دے، بعض کہتے ہیں کہ روزوں کی طرح اس کے لئے بھی کوئی خاص جگہ متعین نہیں ہے۔ امام شوکانی نے اسی رائے کی تائید کی ہے (فتح القدیر)
- 5 حج کی تین قسمیں ہیں ; "إِفْرَادٌ"،۔ صرف حج کی نیت سے احرام باندھنا۔ "قِرَانٌ"، حج اور عمرہ دونوں کی ایک ساتھ نیت کرکے احرام باندھنا۔ ان دونوں صورتوں میں تمام مناسک حج کی ادائیگی سے پہلے احرام کھولنا جائز نہیں ہے۔ "حَجُّ تَمَتُّعٍ"۔ اس میں بھی حج وعمرہ دونوں کی نیت ہوتی ہے، لیکن پہلے صرف عمرہ کی نیت سے احرام باندھا جاتا ہے اور عمرہ کرکے پھر احرام کھول دیا جاتا ہے اور پھر ذوالحجہ کو حج کے لئے مکہ سے ہی دوبارہ احرام باندھا جاتا ہے، تمتع کے معنی فائدہ اٹھانے کے ہیں۔ گویا درمیان میں احرام کھول کر فائدہ اٹھا لیا جاتا ہے۔ حج قران اور حج تمتع دونوں میں ایک ہدی (یعنی ایک بکری یا پھر اونٹ یا گائے کے ساتویں حصے) کی بھی قربانی دینی پڑتی ہے۔ اس آیت میں اسی حج تمتع کا حکم بیان کیا گیا ہے کہ متمتع حسب طاقت ذو الحجہ کو ایک جانور کی قربانی دے، اگر قربانی کی طاقت نہ ہو تو تین روزے ایام حج میں اور سات روزے گھر جاکر رکھے۔ ایام حج، جن میں روزے رکھنے ہیں، ذی الحجہ (یوم عرفات) سے پہلے، یا پھر ایام تشریق ہیں۔ (فتح القدیر)
- 6 یعنی تمتع اور اس کی وجہ سے ہدی یا روزے صرف ان لوگوں کے لئے ہیں جو مسجد حرام کے رہنے والے نہ ہوں، مراد اس سے حدود حرم میں یا اتنی مسافت پر رہنے والے ہیں کہ ان کے سفر پر قصر کا اطلاق نہ ہوسکتا ہو۔ (ابن کثیر بحوالہ ابن جریر)
2:196 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:196
Al-Mukhtasar
196- اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے حج و عمرہ پورا کرو اور اگر دشمن کے روکنے یا بیماری وغیرہ کی وجہ سے تم روک دیے جاؤ تو حلال ہونے، یعنی حالتِ احرام سے نکلنے کے لیے اونٹ یا گائے یا بکری میں سے جو بھی قربانی میسر ہو، اسے ذبح کردو۔ اور اپنے سر کے بال اس وقت تک نہ منڈاؤ یا نہ کٹاؤ جب تک قربانی کا جانور اپنے ذبح کے مقام پر (حدود حرم میں) نہ پہنچ جائے۔ اگر حرم تک جانے سے روک دیا جائے تو اسی مقام پر ذبح کر دو جہاں اسے روکا گیا ہے۔ اگر حرم تک پہنچنے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو تو یوم النحر اور ایام تشریق میں حدود حرم میں ذبح کرو۔ اگر تم میں سے کوئی شخص بیمار ہو یا اس کے سر میں جوؤں وغیرہ کی تکلیف ہو اور وہ اس وجہ سے سر منڈا دے تو اس پر کوئی گناہ نہیں، تاہم اس کے لیے فدیے کے طور پر تین روزے رکھنا یا حرم کے چھ مساکین کو کھانا کھلانا یا ایک بکری ذبح کر کے حرم کے فقراء میں تقسیم کرنا ضروری ہوگا۔ اور جب تم خطرے سے باہر امن کی حالت میں ہو تو جو شخص حج کے مہینوں میں عمرے کا فائدہ اٹھائے اور پھر اس سال کے حج کا احرام باندھنے تک احرام کی پابندیوں سے آزاد رہے تو وہ جو بکری میسر ہو، اسے ذبح کر دے، یا اونٹ، گائے میں سات افراد شراکت کر کے اس کی قربانی کر لیں۔ اور جو ہدی (قربانی) کی استطاعت نہ رکھتا ہو، وہ اس کے بدلے میں پورے دس دنوں کے روزے رکھے۔ تین حج کے دنوں میں اور سات گھر لوٹ کر۔ احرام کی پابندیوں سے آزادی سے مستفید ہونے کی صورت میں قربانی کا وجوب یا اس سے عاجز آنے کی صورت میں روزوں کا اہتمام کرنا صرف اس کے لیے ہے جو اہلِ حرم میں سے نہ ہو اور جو حرم کے قریب نہ رہتا ہو۔ اللہ تعالیٰ کی شریعت کا اتباع کر کے اور اس کی حدوں کی تعظیم کر کے اس سے ڈرو اور جان لو کہ جو اس کے حکم کی مخالفت کرے، اس کے لیے اس کی پکڑ بھی بڑی سخت ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 73
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 30
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 30
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 31
آیت 2:196 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:196 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:196 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 30 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 30 · نسخ مصحف (612 صفحات): 31.
آیت 2:196 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 73.
آیت 2:196 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:196: حروف کی تعداد 289، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:196 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:196 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 203 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:196 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:196 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔