مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:199 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 199 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 206، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 31 پر ہے۔

ثُمَّ أَفِيضُواْ مِنۡ حَيۡثُ أَفَاضَ ٱلنَّاسُ وَٱسۡتَغۡفِرُواْ ٱللَّهَۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٞ

پھر تم اس جگہ سے لوٹو جس جگہ سے سب لوگ لوٹتے ہیں1 اور اللہ تعالیٰ سے طلب بخشش کرتے رہو یقیناً اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ مہربان ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 مذکورہ بالا ترتیب کے مطابق عرفات جانا اور وہاں وقوف کرکے واپس آنا ضروری ہے، لیکن عرفات چوں کہ حرم سے باہر ہے اس لئے قریش مکہ عرفات تک نہیں جاتے تھے، بلکہ مزدلفہ سے ہی لوٹ آتے تھے، چنانچہ حکم دیا جارہا ہے کہ جہاں سے سب لوگ لوٹ کر آتے ہیں وہیں سے لوٹ کر آؤ یعنی عرفات سے۔

2:199 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:199 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:199

Al-Mukhtasar

199- پھر ابراہیم علیہ السلام کے پیروکاروں کی مانند عرفات سے ہو کر واپس آؤ۔ ان لوگوں کی طرح نہ کرو جو زمانۂ جاہلیت میں عرفات میں وقوف نہیں کرتے تھے، بلکہ مزدلفہ ہی سے واپس آجاتے تھے۔ احکام شریعت کی ادائیگی میں کوتاہی پر اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والے بندوں کو بے حد بخشنے والا اور ان پر نہایت مہربان ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
31
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
31
نسخ مصحف (612 صفحات)
32
آیت 2:199 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:199 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:199 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 31 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 31 · نسخ مصحف (612 صفحات): 32.

آیت 2:199 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 2:199 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:199: حروف کی تعداد 49، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:199 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:199 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 206 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:199 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:199 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play