مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:198 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 198 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 205، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 31 پر ہے۔

لَيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ أَن تَبۡتَغُواْ فَضۡلٗا مِّن رَّبِّكُمۡۚ فَإِذَآ أَفَضۡتُم مِّنۡ عَرَفَٰتٖ فَٱذۡكُرُواْ ٱللَّهَ عِندَ ٱلۡمَشۡعَرِ ٱلۡحَرَامِۖ وَٱذۡكُرُوهُ كَمَا هَدَىٰكُمۡ وَإِن كُنتُم مِّن قَبۡلِهِۦ لَمِنَ ٱلضَّآلِّينَ

تم پر اپنے رب کا فضل تلاش کرنے میں کوئی گناه نہیں1 جب تم عرفات سے لوٹو تو مشعر حرام کے پاس ذکر الٰہی کرو اور اس کا ذکر کرو جیسے کہ اس نے تمہیں ہدایت دی، حاﻻنکہ تم اس سے پہلے راه بھولے ہوئے تھے۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 فضل سے مراد تجارت اور کاروبار ہے، یعنی سفر حج میں تجارت کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
  2. 2 9 ذوالحجہ کو زوال آفتاب سے غروب شمس تک میدان عرفات میں وقوف، حج کا سب سے اہم رکن ہے، جس کی بابت حدیث میں کہا گیا ہے۔ «الْحَجُّ عَرَفَةُ» (عرفات میں وقوف ہی حج ہے) یہاں مغرب کی نماز نہیں پڑھنی ہے، بلکہ مزدلفہ پہنچ کر مغرب کی تین رکعات اور عشا کی دو رکعت (قصر) جمع کرکے ایک اذان اور دو اقامت کے ساتھ پڑھی جائے گی۔ مزدلفہ ہی کو مشعر حرام کہا گیا ہے، کیوں کہ یہ حرم کے اندر ہے۔ یہاں ذکر الٰہی کی تاکید ہے۔ یہاں رات گزارنی ہے، فجر کی نماز غَلَسٌ ( اندھیرے) میں یعنی اول وقت میں پڑھ کر طلوع آفتاب تک ذکر میں مشغول رہا جائے، طلوع آفتاب کے بعد منیٰ جایا جائے۔

2:198 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:198 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:198

Al-Mukhtasar

198- تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم دورانِ حج تجارت وغیرہ کے ذریعے سے رزقِ حلال تلاش کرو اور جب تم 9 ذوالحجہ کو وقوف عرفہ کے بعد ذوالحجہ کی دسویں رات مزدلفہ میں گزارنے کے لیے واپس آؤ تو وہاں مشعر حرام کے پاس کثرت سے سُبْحَانَ اللہ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ اور دعاؤں کا اہتمام کر کے ذکر الٰہی کرو اور اس بات پر کثرت سے اللہ کا ذکر کرو کہ اس نے تمھاری اپنے دین کے نشانات اور اپنے گھر کا حج کرتے وقت اس کے مناسک اور طریقوں کی راہنمائی فرمائی جبکہ اس سے پہلے تم اس کی شریعت سے ناآشنا اور غافل تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
31
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
31
نسخ مصحف (612 صفحات)
32
آیت 2:198 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:198 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:198 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 31 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 31 · نسخ مصحف (612 صفحات): 32.

آیت 2:198 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 2:198 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:198: حروف کی تعداد 109، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:198 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:198 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 205 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:198 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:198 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play