سورۃ البقرہ 2:240 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 240 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 247، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 39 پر ہے۔
وَٱلَّذِينَ يُتَوَفَّوۡنَ مِنكُمۡ وَيَذَرُونَ أَزۡوَٰجٗا وَصِيَّةٗ لِّأَزۡوَٰجِهِم مَّتَٰعًا إِلَى ٱلۡحَوۡلِ غَيۡرَ إِخۡرَاجٖۚ فَإِنۡ خَرَجۡنَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ فِي مَا فَعَلۡنَ فِيٓ أَنفُسِهِنَّ مِن مَّعۡرُوفٖۗ وَٱللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٞ
جو لوگ تم میں سے فوت ہوجائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں وه وصیت کر جائیں کہ ان کی بیویاں سال بھر تک فائده اٹھائیں1 انہیں کوئی نہ نکالے، ہاں اگر وه خود نکل جائیں تو تم پر اس میں کوئی گناه نہیں جو وه اپنے لئے اچھائی سے کریں، اللہ تعالیٰ غالب اور حکیم ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ آیت، گو ترتیب میں موخر ہے، مگر منسوخ ہے، ناسخ آیت پہلے گزر چکی ہے، جس میں عدت وفات مہینے دن بتلائی گئی۔ علاوہ ازیں آیت مواریث نے بیویوں کا حصہ بھی مقرر کردیا ہے، اس لئے اب خاوند کو عورت کے لئے کسی بھی قسم کی وصیت کرنے کی ضرورت نہیں رہی، نہ رہائش (سکنی) کی اور نہ نان ونفقہ کی۔
2:240 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:240
Al-Mukhtasar
240- تم میں سے جو لوگ فوت ہونے کے قریب ہوں اور اپنے پیچھے بیویاں چھوڑ کر جا رہے ہوں تو انھیں چاہیے کہ وہ اپنے وارثوں کو وصیت کر جائیں کہ ان کی بیویوں کو پورے ایک سال تک خرچہ دیا جائے اور گھر سے نہ نکالا جائے تاکہ جو صدمہ انھیں پہنچا ہے، اس کی کچھ تلافی ہو جائے اور مرنے والے کے ساتھ ان کی وفاداری کا اظہار بھی ہو۔ اگر وہ سال پورا کرنے سے پہلے اپنی مرضی سے چلی جاتی ہیں اور زیب و زینت وغیرہ اختیار کر لیتی ہیں تو تمھیں یا انھیں کوئی گناہ نہیں۔ اللہ تعالیٰ سب پر غالب ہے، اس پر کوئی غالب نہیں۔ وہ اپنی قدرت، تدبیر اور شریعت میں کمال حکمت والا ہے۔ یہ تو اس آیت کا مفہوم تھا، تاہم جمہور مفسرین اس آیت کے منسوخ ہونے کے قائل ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ درج ذیل آیت:﴿وَالَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَ یَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا یَّتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِھِنَّ اَرْبَعَۃَ اَشْھُرٍ وَّ عَشْرًا﴾ ’’اور تم میں سے جو لوگ وفات پا جائیں اور پیچھے بیویاں چھوڑ جائیں تو وہ چار ماہ دس دن اپنے آپ کو انتظار میں رکھیں۔‘‘ (البقرۃ234:2) نے اس آیت کے حکم کو منسوخ کر دیا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 39
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 39
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 40
آیت 2:240 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:240 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:240 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 39 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 39 · نسخ مصحف (612 صفحات): 40.
آیت 2:240 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 2:240 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:240: حروف کی تعداد 113، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:240 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:240 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 247 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:240 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:240 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔