سورۃ البقرہ 2:241 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 241 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 248، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 39 پر ہے۔
وَلِلۡمُطَلَّقَٰتِ مَتَٰعُۢ بِٱلۡمَعۡرُوفِۖ حَقًّا عَلَى ٱلۡمُتَّقِينَ
طلاق والیوں کو اچھی طرح فائده دینا پرہیزگاروں پر ﻻزم ہے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ حکم عام ہے جو ہر مطلقہ عورت کو شامل ہے۔ اس میں تفریق کے وقت جس حسن سلوک اور تطییب قلوب کا اہتمام کرنے کی تاکید کی گئی ہے، اس کے بےشمار معاشرتی فوائد ہیں۔ کاش مسلمان اس نہایت اہم نصیحت پر عمل کریں، جسے انہوں نے بالکل فراموش کر رکھا ہے۔ آج کل کے بعض (مجتہدین) نے ”مَتَاعٌ“ اور ”مَتِّعُوهُنَّ“ سے یہ استدلال کیا ہے کہ مطلقہ کو اپنی جائیداد میں سے باقاعدہ حصہ دو، یا عمر بھر نان ونفقہ دیتے رہو۔ یہ دونوں باتیں بےبنیاد ہیں، بھلا جس عورت کو مرد نے نہایت ناپسندیدہ سمجھ کر اپنی زندگی سے ہی خارج کردیا، وہ ساری عمر کس طرح اس کے اخراجات کی ادائیگی کے لئے تیار ہوگا؟
2:241 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:241
Al-Mukhtasar
241- اور مطلقہ عورتوں کو لباس یا روپے پیسے وغیرہ کی صورت میں فائدہ پہنچانا ضروری ہے تاکہ طلاق کی وجہ سے ان کی جو دل آزاری ہوئی ہے، اس کا قدرے ازالہ ہو جائے۔ یہ خاوند کی مالی حالت کو دیکھ کر دستور کے مطابق تھوڑا یا زیادہ ہو سکتا ہے۔ یہ حکم اللہ تعالیٰ کے ان بندوں پر لازم ہے جو اللہ کے احکام کو مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز آ کر اس سے ڈرتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 6
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 39
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 39
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 40
آیت 2:241 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:241 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:241 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 39 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 39 · نسخ مصحف (612 صفحات): 40.
آیت 2:241 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 6.
آیت 2:241 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:241: حروف کی تعداد 32، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:241 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:241 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 248 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:241 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:241 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔