سورۃ البقرہ 2:30 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 30 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 37، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 6 پر ہے۔
وَإِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلَٰٓئِكَةِ إِنِّي جَاعِلٞ فِي ٱلۡأَرۡضِ خَلِيفَةٗۖ قَالُوٓاْ أَتَجۡعَلُ فِيهَا مَن يُفۡسِدُ فِيهَا وَيَسۡفِكُ ٱلدِّمَآءَ وَنَحۡنُ نُسَبِّحُ بِحَمۡدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَۖ قَالَ إِنِّيٓ أَعۡلَمُ مَا لَا تَعۡلَمُونَ
اور جب تیرے رب نے فرشتوں1 سے کہا کہ میں زمین میں خلیفہ بنانے واﻻ ہوں، تو انہوں2 نے کہا ایسے شخص کو کیوں پیدا کرتا ہے جو زمین میں فساد کرے اور خون بہائے؟ اور ہم تیری تسبیح، حمد اور پاکیزگی بیان کرنے والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 مَلائِكَةٌ (فرشتے) اللہ کی نوری مخلوق ہیں، جن کا مسکن آسمان ہے، جو اوامرالٰہی کے بجالانے اور اس کی تحمید وتقدیس میں مصروف رہتے ہیں اور اس کے کسی حکم سے سرتابی نہیں کرتے۔
- 2 خَلِيفَةٌ سے مراد ایسی قوم ہے جو ایک دوسرے کے بعد آئے گی اور یہ کہنا کہ انسان اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کا خلیفہ اور نائب ہے غلط ہے۔
- 3 فرشتوں کا یہ کہنا حسد یا اعتراض کے طور پر نہیں تھا، بلکہ اس کی حقیقت اور حکمت معلوم کرنے کی غرض سے تھا کہ اے رب اس مخلوق کے پیدا کرنے میں کیا حکمت ہے، جب کہ ان میں کچھ ایسے لوگ بھی ہوں گے جو فساد پھیلائیں گے اور خون ریزی کریں گے؟ اگر مقصود یہ ہے کہ تیری عبادت ہو تو اس کام کے لئے ہم تو موجود ہیں، ہم سے وہ خطرات بھی نہیں جو نئی مخلوق سے متوقع ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”میں وہ مصلحت راجحہ جانتا ہوں جس کی بنا پر ان ذکر کردہ مفاسد کے باوجود میں اسے پیدا کر رہا ہوں، جو تم نہیں جانتے۔“ کیوں کہ ان میں انبیا، شہدا، وصالحین اور زہاد بھی ہوں گے۔ (ابن کثیر) ذریت آدم کی بابت فرشتوں کو کیسے علم ہوا کہ وہ فساد برپا کرے گی؟ اس کا اندازہ انہوں نے انسانی مخلوق سے پہلے کی مخلوق کے اعمال یا کسی اور طریقے سے کرلیا ہوگا۔ بعض نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہی بتلا دیا تھا کہ وہ ایسے ایسے کام بھی کرے گی۔ یوں وہ کلام میں حذف مانتے ہیں کہ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الأَرْضِ خَلِيفَةً يَفْعَلُ كَذَا وَكَذَا (فتح القدیر)
2:30 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:30
Al-Mukhtasar
30- اللہ تعالیٰ خبر دے رہا ہے کہ اس نے فرشتوں سے فرمایا کہ وہ عنقریب زمین میں انسانوں کو بسائے گا جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے ہوئے اس کی آباد کاری میں ایک دوسرے کے جانشین ہوں گے۔ فرشتوں نے اللہ تعالیٰ سے معلومات کے لیے پوچھا کہ اولادِ آدم کو زمین میں آباد کرنے اور انھیں خلیفہ بنانے میں کیا حکمت ہے جبکہ وہ اس میں فساد برپا کریں گے اور ناحق خون بہائیں گے؟ فرشتوں نے بات جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا: ہم ہیں نا تیری اطاعت کے لیے، ہم تیری حمد کرتے ہوئے تجھے ہرعیب سے پاک قرار دیتے ہیں اور تیرے جلال و کمال کااعتراف کرتے ہوئے تیری تعظیم بجا لاتے ہیں۔ اس میں ذرہ بھر بھی سستی نہیں کرتے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے سوال کا جواب دیا: میں وہ کچھ جانتا ہوں جو تم بالکل نہیں جانتے کہ ان کی تخلیق میں اور انھیں خلیفہ بنانے میں کیا واضح حکمتیں اور عظیم مقاصد ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 28
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 6
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 6
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 7
آیت 2:30 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:30 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:30 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 6 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 6 · نسخ مصحف (612 صفحات): 7.
آیت 2:30 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 28.
آیت 2:30 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:30: حروف کی تعداد 110، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:30 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:30 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 37 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:30 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:30 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔