سورۃ الفرقان 25:54
یہ سورۃ الفرقان کی 77 آیات میں سے آیت 54 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2909، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 364 پر ہے۔
وَهُوَ ٱلَّذِي خَلَقَ مِنَ ٱلۡمَآءِ بَشَرٗا فَجَعَلَهُۥ نَسَبٗا وَصِهۡرٗاۗ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرٗا
وه ہے جس نے پانی سے انسان کو پیدا کیا، پھر اسے نسب واﻻ اور سسرالی رشتوں واﻻ کردیا1 ۔ بلاشبہ آپ کا پروردگار (ہر چیز پر) قادر ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 نسب سےمراد وہ رشتے داریاں ہیں جو باپ یا ماں کی طرف سے ہوں اورصھر سے مراد وہ قرابت مندی ہے جو شادی کے بعد بیوی کی طرف سے ہو، جس کو ہماری زبان میں سسرالی رشتے کہا جاتا ہے۔ ان دونوں رشتے داریوں کی تفصیل آیت حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ (النساء۔ 23) اور«وَلا تَنْكِحُوا مَا نَكَحَ آبَاؤُكُمْ» (النساء ۔ 23) میں بیان کردی گئی ہے۔ اور رضاعی رشتے داریاں حدیث کی رو سے نسبی رشتوں میں شامل ہے۔ جیسا کہ فرمایا «يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاِع مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ»(البخاري ـ نمبر 2645 - ومسلم، نمبر 1070)۔
25:54 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 25:54
Al-Mukhtasar
54- اور وہی ہے جس نے مرد اور عورت کے مادہ منویہ سے انسان کو پیدا کیا اور جس نے انسان کو پیدا کیا، اسی نے قرابت داری اور سسرالی تعلقات بنائے۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کا رب پوری طرح قادر ہے، اسے کوئی چیز عاجز نہیں کر سکتی۔ اس سے بھی اس کی قدرت ظاہر ہوتی ہے کہ اس نے انسان کو مرد و عورت کے مادہ منویہ سے پیدا کیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 19
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 364
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 364
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 365
آیت 25:54 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الفرقان. 114 میں سے سورت نمبر 25 · آیات کی تعداد: 77.
آیت 25:54 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 19.
آیت 25:54 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 364 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 364 · نسخ مصحف (612 صفحات): 365.
آیت 25:54 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 25:54 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 25:54: حروف کی تعداد 47، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 25:54 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 25:54 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,909 ہے۔
سورۃ الفرقان میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الفرقان: آیات کی تعداد 77۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 25 پر ہے۔
سورۃ الفرقان مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الفرقان مکی ہے۔
کیا آیت 25:54 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 25:54 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الفرقان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 77 آیات اور 893 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔