مواد پر جائیں

سورۃ المدثر 74:31

یہ سورۃ المدثر کی 56 آیات میں سے آیت 31 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5526، پارہ 29۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 576 پر ہے۔

وَمَا جَعَلۡنَآ أَصۡحَٰبَ ٱلنَّارِ إِلَّا مَلَٰٓئِكَةٗۖ وَمَا جَعَلۡنَا عِدَّتَهُمۡ إِلَّا فِتۡنَةٗ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ لِيَسۡتَيۡقِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ وَيَزۡدَادَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِيمَٰنٗا وَلَا يَرۡتَابَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ وَلِيَقُولَ ٱلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٞ وَٱلۡكَٰفِرُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَٰذَا مَثَلٗاۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهۡدِي مَن يَشَآءُۚ وَمَا يَعۡلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَۚ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكۡرَىٰ لِلۡبَشَرِ

ہم نے دوزخ کے داروغے صرف فرشتے رکھے ہیں۔ اور ہم نے ان کی تعداد صرف کافروں کی آزمائش کے لیے مقرر کی ہے1 تاکہ اہل کتاب یقین کرلیں2، اوراہل ایمان کے ایمان میں اضافہ ہو جائے3 اور اہل کتاب اور اہل ایمان شک نہ کریں اور جن کے دلوں میں بیماری ہے وه اور کافر کہیں کہ اس بیان سے اللہ تعالیٰ کی کیا مراد ہے4؟ اسی طرح اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے گمراه کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے5۔ تیرے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا6، یہ تو کل بنی آدم کے لیے سراسر پند ونصیحت ہے.7

مترجم کے حواشی (7)
  1. 1 یہ مشرکین قریش کا رد ہے، جب جہنم کے دروغوں کا اللہ نے ذکر فرمایا تو ابو جہل نے جماعت قریش کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم میں سے ہر دس آدمیوں کا گروپ، ایک ایک فرشتے کے لئے کافی نہیں ہوگا، بعض کہتے ہیں کہ کالدہ نامی شخص نے اپنی طاقت پر بڑا گھمنڈ تھا، کہا، تم سب صرف دو فرشتے سنبھال لینا، ١٧ فرشتوں کو تو میں اکیلا ہی کافی ہوں۔ کہتے ہیں اس نے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کو کشتی کا بھی کئی مرتبہ چلینج دیا اور ہر مرتبہ شکست کھائی مگر ایمان نہیں لایا، کہتے ہیں اس کے علاوہ رکانہ بن عبد یزید کے ساتھ بھی آپ (صلى الله عليه وسلم) نے کشتی لڑی تھی لیکن وہ شکست کھا کر مسلمان ہوگئے تھے (ابن کثیر) مطلب یہ کہ یہ تعداد بھی ان کے مذاق یا آزمائش کا سبب بن گئی۔
  2. 2 یعنی جان لیں کہ رسول برحق ہے اور اس نے وہی بات کی ہے جو پچھلی کتابوں میں بھی درج ہے۔
  3. 3 کہ اہل کتاب نے ان کے پیغمبر کی بات کی تصدیق کی ہے ۔
  4. 4 بیمار دلوں سے مراد منافقین ہیں یا پھر وہ جن کے دلوں میں شکوک تھے کیونکہ مکہ میں منافقین نہیں تھے۔ یعنی یہ پوچھیں گے کہ اس تعداد کو یہاں ذکر کرنے میں اللہ کی کیا حکمت ہے؟
  5. 5 یعنی گذشتہ گمراہی کی طرح جسے چاہتا ہے گمراہ اور جسے چاہتا ہے، راہ یاب کر دیتا ہے، اس میں حکمت بالغہ ہوتی ہے اسے صرف اللہ ہی جانتا ہے۔
  6. 6 یعنی کفار و مشرکین سمجھتے ہیں کہ جہنم میں 19 فرشتے ہی تو ہیں، جن پر قابو پانا کون سا مشکل کام ہے؟ لیکن ان کو معلوم نہیں کہ رب کے لشکر تو اتنے ہیں جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ہی نہیں۔ صرف فرشتے ہی اتنی تعداد میں ہیں کہ 70 ہزار فرشتے روزانہ اللہ کی عبادت کے لئے بیت المعمور میں داخل ہوتے ہیں، پھر قیامت تک ان کی باری نہیں آئے گی۔ (صحیح بخاری)
  7. 7 یعنی یہ جہنم اور اس پر مقرر فرشتے، انسانوں کی پند و نصیحت کے لئے ہیں کہ شاید وہ نافرمانیوں سے باز آجائیں۔

74:31 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المدثر
0/56
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المدثر 74:31 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 74:31

Al-Mukhtasar

31- ہم نے آگ کے داروغے صرف فرشتے رکھے ہیں۔ ان کے مقابلے میں انسان کی طاقت کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ ہم نے ان کی یہ تعداد ان لوگوں کا امتحان لینے کے لیے بنائی ہے جنھوں نے اللہ کے ساتھ کفر کیا تاکہ انھوں نے جو کہا وہ کہیں اور ان کا عذاب دگنا ہو اور تاکہ یہودیوں کو یقین ہو جنھیں تورات دی گئی اور عیسائیوں کو یقین ہو جنھیں انجیل دی گئی جب قرآن ان دونوں کی کتابوں میں موجود باتوں کی تصدیق میں نازل ہو، اور تاکہ ایمان والوں کا ایمان مزید بڑھ جائے جب اہلِ کتاب ان کی موافقت کریں، نیز یہود و نصاریٰ اور مسلمان کسی شک و شبہ میں نہ رہیں۔ اور ایمان کے بارے میں ہچکچاہٹ کے شکار لوگ اور کافر کہیں: یہ عجیب و غریب تعداد بیان کرنے میں اللہ کی کیا حکمت ہے؟ جس طرح اللہ تعالیٰ نے اس تعداد کے منکر کو گمراہ کیا اور اس کی تصدیق کرنے والے کو ہدایت دی، اسی طرح اللہ تعالیٰ جسے گمراہ کرنا چاہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو ہدایت دینا چاہے ہدایت دیتاہے۔ آپ کے رب کے لشکر اتنے زیادہ ہیں کہ انھیں صرف وہی جانتا ہے۔ اور یہ آگ تو صرف ان تمام لوگوں کے لیے نصیحت ہے جو اس کے ذریعے سے اللہ پاک کی عظمت کو جانتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
29
الفاظ کی تعداد
57
مدینہ مصحف (604 صفحات)
576
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
579
نسخ مصحف (612 صفحات)
580
آیت 74:31 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المدثر. 114 میں سے سورت نمبر 74 · آیات کی تعداد: 56.

آیت 74:31 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 29.

آیت 74:31 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 576 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 579 · نسخ مصحف (612 صفحات): 580.

آیت 74:31 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 57.

آیت 74:31 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 74:31: حروف کی تعداد 245، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 74:31 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 74:31 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,526 ہے۔

سورۃ المدثر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المدثر: آیات کی تعداد 56۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 74 پر ہے۔

سورۃ المدثر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المدثر مکی ہے۔

کیا آیت 74:31 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 74:31 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المدثر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 56 آیات اور 255 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play