مواد پر جائیں

سورۃ التحریم 66:3 التحريم

یہ سورۃ التحریم کی 12 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5232، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 560 پر ہے۔

وَإِذۡ أَسَرَّ ٱلنَّبِيُّ إِلَىٰ بَعۡضِ أَزۡوَٰجِهِۦ حَدِيثٗا فَلَمَّا نَبَّأَتۡ بِهِۦ وَأَظۡهَرَهُ ٱللَّهُ عَلَيۡهِ عَرَّفَ بَعۡضَهُۥ وَأَعۡرَضَ عَنۢ بَعۡضٖۖ فَلَمَّا نَبَّأَهَا بِهِۦ قَالَتۡ مَنۡ أَنۢبَأَكَ هَٰذَاۖ قَالَ نَبَّأَنِيَ ٱلۡعَلِيمُ ٱلۡخَبِيرُ

اور یاد کر جب نبی نے اپنی بعض عورتوں سے ایک پوشیده بات کہی1 ، پس جب اس نے اس بات کی خبر کر دی2 اور اللہ نے اپنے نبی کو اس پر آگاه کر دیا تو نبی نے تھوڑی سی بات تو بتا دی اور تھوڑی سی ٹال گئے3، پھر جب نبی نے اپنی اس بیوی کو یہ بات بتائی تو وه کہنے لگی اس کی خبر آپ کو کس نے دی4۔ کہا سب جاننے والے پوری خبر رکھنے والے اللہ نے مجھے یہ بتلایا ہے.5

مترجم کے حواشی (5)
  1. 1 وہ پوشیدہ بات شہد کو یا ماریہ (رضی الله عنها)کو حرام کرنے والی بات تھی جو آپ (صلى الله عليه وسلم) نے حضرت حفصہ (رضی الله عنها)سے کی تھی۔
  2. 2 یعنی حفصہ (رضی الله عنها)نے وہ بات حضرت عائشہ (رضی الله عنها) کو جاکر بتلا دی۔
  3. 3 یعنی حفصہ (رضی الله عنها)کو بتلا دیا کہ تم نے میرا راز فاش کر دیا ہے۔ تاہم اپنی تکریم و عظمت کے پیش نظر ساری بات بتانے سے اعراض فرمایا۔
  4. 4 جب نبی (صلى الله عليه وسلم) نے حفصہ (رضی الله عنها) کو بتلایا کہ تم نے میرا راز ظاہر کر دیا ہے تو وہ حیران ہوئیں کیونکہ انہوں نے حضرت عائشہ (رضی الله عنها) کے علاوہ کسی کو یہ بات نہیں بتلائی تھی اور عائشہ (رضی الله عنها)سے انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ وہ آپ(صلى الله عليه وسلم) کو بتلا دیں گی، کیونکہ وہ شریک معاملہ تھیں۔
  5. 5 اس سے معلوم ہوا کہ قرآن کے علاوہ بھی آپ (صلى الله عليه وسلم) پر وحی کا نزول ہوتا تھا۔

66:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ التحریم
0/12
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التحریم 66:3 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 66:3

Al-Mukhtasar

3- یاد کریں جب نبی صلى اللہ عليہ وسلم نے اپنی بیوی حفصہ رضی اللہ عنہا کو خاص طور پر ایک خبر دی اور وہ یہ تھی کہ آپ اپنی لونڈی ماریہ کے قریب نہیں جائیں گے، پھر جب حفصہ رضی اللہ عنہا نے وہ خبر عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتا دی اور اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلى اللہ عليہ وسلم کو بتا دیا کہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے آپ کا راز فاش کر دیا ہے تو آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے انھیں ڈانٹا اور انھوں نے جو باتیں بتائی تھیں، ان میں سے کچھ تو آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے انھیں بتا دیں اور کچھ پر خاموشی اختیار فرمائی۔ تب انھوں نے آپ صلى اللہ عليہ وسلم سے پوچھا: آپ کو کس نے یہ بتایا ہے؟ آپ نے فرمایا: مجھے اس نے بتایا ہے جو ہر چیز کا خوب علم رکھتا ہے اور ہر چھپی چیز سے پوری طرح باخبر ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
29
مدینہ مصحف (604 صفحات)
560
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
560
نسخ مصحف (612 صفحات)
561
آیت 66:3 کس سورت میں ہے؟

سورۃ التحریم (التحريم). 114 میں سے سورت نمبر 66 · آیات کی تعداد: 12.

آیت 66:3 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 66:3 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 560 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 560 · نسخ مصحف (612 صفحات): 561.

آیت 66:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 29.

آیت 66:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 66:3: حروف کی تعداد 113، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 66:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 66:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,232 ہے۔

سورۃ التحریم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التحریم: آیات کی تعداد 12۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 66 پر ہے۔

سورۃ التحریم مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التحریم مدنی ہے۔

کیا آیت 66:3 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 66:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التحریم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 12 آیات اور 249 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play