سورۃ التوبہ 9:122 التوبة
یہ سورۃ التوبہ کی 129 آیات میں سے آیت 122 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1357، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 206 پر ہے۔
۞ وَمَا كَانَ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ لِيَنفِرُواْ كَآفَّةٗۚ فَلَوۡلَا نَفَرَ مِن كُلِّ فِرۡقَةٖ مِّنۡهُمۡ طَآئِفَةٞ لِّيَتَفَقَّهُواْ فِي ٱلدِّينِ وَلِيُنذِرُواْ قَوۡمَهُمۡ إِذَا رَجَعُوٓاْ إِلَيۡهِمۡ لَعَلَّهُمۡ يَحۡذَرُونَ
اور مسلمانوں کو یہ نہ چاہئے کہ سب کے سب نکل کھڑے ہوں سو ایسا کیوں نہ کیا جائے کہ ان کی ہر بڑی جماعت میں سے ایک چھوٹی جماعت جایا کرے تاکہ وه دین کی سمجھ بوجھ حاصل کریں اور تاکہ یہ لوگ اپنی قوم کو جب کہ وه ان کے پاس آئیں، ڈرائیں تاکہ وه ڈر جائیں۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 بعض مفسرین کے نزدیک اس کا تعلق بھی حکم جہاد سے ہے۔ اور مطلب یہ کہ پچھلی آیت میں جب پیچھے رہنے والوں کے لئے سخت وعید اور لعنت ملامت بیان کی گئی تو صحابہ کرام (رضي الله عنهم) بڑے محتاط ہوگئے اور جب بھی جہاد کا مرحلہ آتا تو سب کے سب اس میں شریک ہونے کی کوشش کرتے۔ آیت میں انہیں حکم دیا گیا ہر جہاد اس نوعیت کا نہیں ہوتا کہ جس میں ہر شخص کی شرکت ضروری ہو (جیسا کہ تبوک میں ضروری تھا) بلکہ گروہ کی ہی شرکت کافی ہے۔ ان کے نزدیک ”لِيَتَفَقَّهُوا“ کا مخاطب پیچھے رہ جانے ولاا طائفہ ہے۔ یعنی ایک گروہ جہاد پر چلا جائے ”وَتَبْقَى طَائِفَةٌ“ (یہ مخذوف ہوگا) اور ایک گروہ پیچھے رہے، جو دین کا علم حاصل کرے۔ اور جب مجاہدین واپس آئیں تو انہیں بھی احکام دین سے آگاہ کر کے انہیں ڈرائیں۔ دوسری تفسیر اس کی یہ ہے کہ اس آیت کا تعلق جہاد سے نہیں ہے بلکہ اس میں علم دین سیکھنے کی اہمیت کا بیان، اس کی ترغیب اور طریقے کی وضاحت ہے اور وہ یہ کہ ہر بڑی جماعت یا قبیلے میں سےکچھ لوگ دین کا کا علم حاصل کرنے کے لیے اپنا گھربار چھوڑیں اور مدارس ومراکز علم میں جا کر اسے حاصل کریں اور پھر آکر اپنی قوم میں وعظ ونصیحت کریں۔ دین میں تفقہ حاصل کرنے کا مطلب اوامرونواہی کا علم حاصل کرنا ہے تاکہ اوامر الہی کو بجا لاسکے اور نواہی سے دامن کشاں رہے اور اپنی قوم کے اندر بھی امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا فریضہ سر انجام دے۔
9:122 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 9:122
Al-Mukhtasar
122- مومنوں کے لیے مناسب نہیں کہ وہ سب اکٹھے ہو کر جہاد کے لیے نکلیں تاکہ دشمن کے غالب آنے کی صورت میں كہیں وہ سارے ہی ختم نہ ہو جائیں۔ ایسا کیوں نہ ہو کہ ایک گروہ ان میں سے جہاد کے لیے نکلے اور ایک گروہ رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کی رفاقت میں رہے اور آپ سے قرآن اور شرعی احکام سن کر دین میں سمجھ داری حاصل کرے اور جو کچھ اس نے سیکھا ہو، واپس جا کر اس کے ساتھ اپنی قوم کو ڈرائے۔ ہوسکتاہے وہ اللہ کی سزا اور عذاب سے خبردار ہو جائیں اور اس کے حکموں کی تعمیل کریں اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے رک جائیں۔ یہ بات ان چھوٹے چھوٹے دستوں اور چھوٹی چھوٹی جنگوں کے متعلق ہے جن میں رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کچھ صحابۂ کرام کو اردگرد کے علاقوں میں بھیجتے تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 11
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 206
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 206
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 207
آیت 9:122 کس سورت میں ہے؟
سورۃ التوبہ (التوبة). 114 میں سے سورت نمبر 9 · آیات کی تعداد: 129.
آیت 9:122 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 11.
آیت 9:122 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 206 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 206 · نسخ مصحف (612 صفحات): 207.
آیت 9:122 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 9:122 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 9:122: حروف کی تعداد 102، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 9:122 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 9:122 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,357 ہے۔
سورۃ التوبہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ التوبہ: آیات کی تعداد 129۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 9 پر ہے۔
سورۃ التوبہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ التوبہ مدنی ہے۔
کیا آیت 9:122 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 9:122 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ التوبہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 129 آیات اور 2,498 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔