سورہ الطلاق، آیات 2-3 ومن يتق الله يجعل له مخرجا
سورہ الطلاق، آیات 2-3: سورۃ الطلاق, 65:2-3. پارہ 28 · مدینہ مصحف (604 صفحات): 558 · الفاظ کی تعداد: 51.
مطالعے کی ترتیبات
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
فَإِذَا بَلَغۡنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمۡسِكُوهُنَّ بِمَعۡرُوفٍ أَوۡ فَارِقُوهُنَّ بِمَعۡرُوفٖ وَأَشۡهِدُواْ ذَوَيۡ عَدۡلٖ مِّنكُمۡ وَأَقِيمُواْ ٱلشَّهَٰدَةَ لِلَّهِۚ ذَٰلِكُمۡ يُوعَظُ بِهِۦ مَن كَانَ يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِۚ وَمَن يَتَّقِ ٱللَّهَ يَجۡعَل لَّهُۥ مَخۡرَجٗا
پس جب یہ عورتیں اپنی عدت پوری کرنے کے قریب پہنچ جائیں تو انہیں یا تو قاعده کے مطابق اپنے نکاح میں رہنے دو یا دستور کے مطابق انہیں الگ کر دو1 اور آپس میں سے دو عادل شخصوں کو گواه کر لو2 اور اللہ کی رضامندی کے لیے ٹھیک ٹھیک گواہی دو3۔ یہی ہے وه جس کی نصیحت اسے کی جاتی ہے جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے لیے چھٹکارے کی شکل نکال دیتا ہے.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 مطلقہ مدخولہ کی عدت تین حیض ہے۔ اگر رجوع کرنا مقصود ہو تو عدت ختم ہونے سے پہلے پہلے رجوع کر لو۔ بصورت دیگر انہیں معروف کے مطابق اپنے سے جدا کر دو۔
- 2 اس رجعت اور بعض کے نزدیک طلاق پر گواہ کرلو۔ یہ امر وجوب کے لیے نہیں، استحباب کے لیے ہے۔ یعنی گواہ بنا لینا بہتر ہے تاہم ضروری نہیں۔
- 3 یہ تاکید گواہوں کو ہے کہ وہ کسی کی رو رعایت اور لالچ کے بغیر صحیح صحیح گواہی دیں۔
- 4 یعنی شدائد اور آزمائشوں سے نکلنے کی سبیل پیدا فرما دیتا ہے۔
وَيَرۡزُقۡهُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَحۡتَسِبُۚ وَمَن يَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِ فَهُوَ حَسۡبُهُۥٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ بَٰلِغُ أَمۡرِهِۦۚ قَدۡ جَعَلَ ٱللَّهُ لِكُلِّ شَيۡءٖ قَدۡرٗا
اور اسے ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جس کا اسے گمان بھی نہ ہو اور جو شخص اللہ پر توکل کرے گا اللہ اسے کافی ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اپنا کام پورا کرکے ہی رہے گا1 ۔ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا ایک اندازه مقرر کر رکھا ہے.2
آیت 65:2-3 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الطلاق. 114 میں سے سورت نمبر 65 · آیات کی تعداد: 12.
آیت 65:2-3 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 65:2-3 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 558 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 558 · نسخ مصحف (612 صفحات): 559.
آیت 65:2-3 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 51.
آیت 65:2-3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 65:2-3: حروف کی تعداد 203، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 65:2-3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیات 65:2-3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,219 سے آیت نمبر 5,220 تک ہیں۔
سورۃ الطلاق میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الطلاق: آیات کی تعداد 12۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 65 پر ہے۔
سورۃ الطلاق مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الطلاق مدنی ہے۔
سورۃ الطلاق میں کتنے الفاظ ہیں؟
سورۃ الطلاق: الفاظ کی تعداد 287، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔
سورۃ الطلاق کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 12 آیات اور 287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔