مواد پر جائیں

سورۃ الزمر 39:10

یہ سورۃ الزمر کی 75 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4068، پارہ 23۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 459 پر ہے۔

قُلۡ يَٰعِبَادِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱتَّقُواْ رَبَّكُمۡۚ لِلَّذِينَ أَحۡسَنُواْ فِي هَٰذِهِ ٱلدُّنۡيَا حَسَنَةٞۗ وَأَرۡضُ ٱللَّهِ وَٰسِعَةٌۗ إِنَّمَا يُوَفَّى ٱلصَّٰبِرُونَ أَجۡرَهُم بِغَيۡرِ حِسَابٖ

کہہ دو کہ اے میرے ایمان والے بندو! اپنے رب سے ڈرتے رہو1 ، جو اس دنیا میں نیکی کرتے ہیں ان کے لئے نیک بدلہ ہے2 اور اللہ تعالیٰ کی زمین بہت کشاده ہے3 صبر کرنے والوں ہی کو ان کا پورا پورا بےشمار اجر دیا جاتا ہے.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 اس کی اطاعت کرکے، معاصی سے اجتناب کرکے اور عبادت واطاعت کو اس کے لئے خالص کرکے۔
  2. 2 یہ تقویٰ کے فوائد ہیں۔ نیک بدلے سے مراد جنت اور اس کی ابدی نعمتیں ہیں۔ بعض فِي هَذِهِ الدُّنْيَا کو حَسَنَةٌ سے متعلق مان کر ترجمہ کرتے ہیں جو نیکی کرتے ہیں، ان کے لئے دنیا میں نیک بدلہ ہے یعنی اللہ انہیں دنیا میں صحت وعافیت، کامیابی اور غنیمت وغیرہ عطا فرماتا ہے۔ لیکن پہلا مفہوم ہی زیادہ صحیح ہے۔
  3. 3 یہ اشارہ ہے اس بات کی طرف کہ اگر اپنے وطن میں ایمان وتقویٰ پر عمل مشکل ہو، تو وہاں رہنا پسندیدہ نہیں، بلکہ وہاں سے ہجرت اختیار کرکے ایسے علاقے میں چلا جانا چاہئیے جہاں انسان احکام الٰہی کے مطابق زندگی گزار سکے اور جہاں ایمان وتقویٰ کی راہ میں رکاوٹ نہ ہو۔
  4. 4 اسی طرح ایمان وتقویٰ کی راہ میں مشکلات بھی ناگزیر اور شہوات ولذات نفس کی قربانی بھی لابدی ہے، جس کے لئے صبر کی ضرورت ہے۔ اس لئے صابرین کی فضیلت بھی بیان کر دی گئی ہے، کہ ان کو ان کے صبر کے بدلے میں اس طرح پورا پورا اجر دیا جائے گا کہ اسے حساب کے پیمانوں سے ناپنا ممکن ہی نہیں ہوگا۔ یعنی ان کا اجر غیر متناہی ہوگا۔ کیوں کہ جس چیز کا حساب ممکن ہو، اس کی تو ایک حد ہوتی ہے اور جس کی کوئی حد اور انتہا نہ ہو، وہ وہی ہوتی ہے جس کو شمار کرنا ممکن نہ ہو۔ صبر کی یہ وہ عظیم فضیلت ہے جو ہر مسلمان کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔ اس لئے کہ جزع فزع اور بے صبری سے نازل شدہ مصیبت ٹل نہیں جاتی، جس خیر اور فائدے سے محرومی ہوگئی ہے، وہ حاصل نہیں ہو جاتا اور جو ناگوار صورت حال پیش آچکی ہوتی ہے، اس کا اندفاع ممکن نہیں۔ جب یہ بات ہے تو انسان صبر کرکے وہ اجر عظیم کیوں نہ حاصل کرے جو صابرین کے لئے اللہ تعالیٰ نے رکھا ہے۔

39:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الزمر
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الزمر 39:10 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 39:10

Al-Mukhtasar

10- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! میرے ان بندوں سے کہہ دیں جو مجھ پر اور میرے رسولوں پر ایمان لائے: اپنے رب کے حکم مان کر اور اس کے منع کردہ کاموں سے رک کر اس سے ڈرو۔ تم میں سے جن لوگوں نے دنیا میں نیک عمل کیے، ان کے لیے دنیا میں نصرت، کامیابی، صحت اور مال کی صورت میں اور آخرت میں جنت کی صورت میں اچھائی ہے ۔ اللہ کی زمین وسیع ہے، لہٰذا اس میں ہجرت کر جاؤ حتی کہ تمھیں کوئی ایسی جگہ مل جائے جس میں تم اللہ کی عبادت کرواور تمھیں کوئی رکاوٹ روک نہ سکے۔ صبر کرنے والوں ہی کو قیامت کے دن بغیر حساب کتاب کے بے شمار اجر دیا جائے گا کیونکہ وہ بہت زیادہ بھی ہو گا اور کئی طرح کا ہوگا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
23
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
459
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
459
نسخ مصحف (612 صفحات)
460
آیت 39:10 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الزمر. 114 میں سے سورت نمبر 39 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 39:10 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 23.

آیت 39:10 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 459 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 459 · نسخ مصحف (612 صفحات): 460.

آیت 39:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 39:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 39:10: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 39:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 39:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,068 ہے۔

سورۃ الزمر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الزمر: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 39 پر ہے۔

سورۃ الزمر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الزمر مکی ہے۔

کیا آیت 39:10 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 39:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الزمر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,172 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play