مواد پر جائیں

سورۃ فاطر 35:29

یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 29 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3689، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 437 پر ہے۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ يَتۡلُونَ كِتَٰبَ ٱللَّهِ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَأَنفَقُواْ مِمَّا رَزَقۡنَٰهُمۡ سِرّٗا وَعَلَانِيَةٗ يَرۡجُونَ تِجَٰرَةٗ لَّن تَبُورَ

جو لوگ کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہیں1 اور نماز کی پابندی رکھتے ہیں2 اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے پوشیده اور علانیہ خرچ کرتے3 ہیں وه ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جو کبھی خساره میں نہ ہوگی.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 کتاب اللہ سے مراد قرآن کریم ہے (تلاوت کرتے ہیں) یعنی پابندی سے اس کا اہتمام کرتے ہیں۔
  2. 2 اقامت صلوٰۃ کا مطلب ہوتا ہے، نماز کی اس طرح ادائیگی جو مطلوب ہے، یعنی وقت کی پابندی، اعتدال ارکان اور خشوع وخضوع کے اہتمام کے ساتھ پڑھنا۔
  3. 3 یعنی رات دن، علانیہ اور پوشیدہ دونوں طریقوں سے حسب ضرورت خرچ کرتے ہیں، بعض کے نزدیک پوشیدہ سے نفلی صدقہ اور علانیہ سے صدقۂ واجبہ (زکوٰۃ) مراد ہے۔
  4. 4 یعنی ایسے لوگوں کا اجر اللہ کے ہاں یقینی ہے، جس میں مندے اور کمی کاامکان نہیں۔

35:29 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ فاطر
0/45
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي فاطر 35:29 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 35:29

Al-Mukhtasar

29-بلاشبہ جو لوگ اللہ کی کتاب پڑھتے ہیں جسے ہم نے اپنے رسول صلى اللہ عليہ وسلم پر نازل کیا اور جو کچھ اس میں ہے، اس پر عمل کرتے ہیں اور انھوں نے اچھے طریقے سے نماز ادا کی اور جو رزق ہم نے انھیں دیا، اس میں سے چھپا کر اور علانیہ زکاۃ وغیرہ کی صورت میں خرچ بھی کیا۔ وہ ان اعمال سے اللہ تعالیٰ کے ہاں ایسی تجارت کی امید رکھتے ہیں جو کبھی گھاٹے اور خسارے میں نہ ہوگی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
437
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
437
نسخ مصحف (612 صفحات)
438
آیت 35:29 کس سورت میں ہے؟

سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.

آیت 35:29 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 35:29 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 437 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 437 · نسخ مصحف (612 صفحات): 438.

آیت 35:29 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 35:29 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 35:29: حروف کی تعداد 73، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 35:29 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 35:29 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,689 ہے۔

سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔

سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ فاطر مکی ہے۔

کیا آیت 35:29 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 35:29 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play