مواد پر جائیں

التکاثر التكاثر · Ahmad Nauina

Ahmad Nauina کی آواز میں آیات: 8 حفص عن عاصم مرتل

ترجمہ: Muhammad Junagarhi

سورت پڑھیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. أَلۡهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ

    زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کردیا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 أَلْهَى يُلْهِي، کے معنی ہیں، غافل کر دینا۔ تَكَاثُرٌ، زیادتی کی خواہش۔ یہ عام ہے۔ مال، اولاد، اعوان وانصار اور خاندان وقبیلہ وغیرہ، سب کو شامل ہے۔ ہر وہ چیز، جس کی کثرت انسان کو محبوب ہو اور کثرت کے حصول کی کوشش وخواہش اسے اللہ کے احکام اور آخرت سے غافل کر دے۔ یہاں اللہ تعالیٰ انسان کی اسی کمزوری کو بیان کر رہا ہے، جس میں انسانوں کی اکثریت ہر دور میں مبتلا رہی ہے۔
  2. حَتَّىٰ زُرۡتُمُ ٱلۡمَقَابِرَ

    یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 اس کا مطلب ہے کہ حصول کثرت کے لئے محنت کرتے کرتے، تمہیں موت آگئی، اور تم قبروں میں جا پہنچے۔
  3. كـَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ

    ہرگز نہیں1 تم عنقریب معلوم کر لو گے.

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی تم جس تکاثر وتفاخر میں ہو، یہ صحیح نہیں۔
  4. ثُمَّ كـَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ

    ہرگز نہیں پھر تمہیں جلد علم ہو جائے گا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 اس کا انجام عنقریب تم جان لو گے، یہ بطور تاکید دو مرتبہ فرمایا۔
  5. كـَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُونَ عِلۡمَ ٱلۡيَقِينِ

    ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لو.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 اس کا جواب محذوف ہے۔ مطلب ہے کہ اگر تم اس سے غفلت کا انجام اس طرح یقینی طور پر جان لو، جس طرح دنیا کی کسی دیکھی بھالی چیز کا تمہیں یقین ہوتا ہے تو تم یقیناً اس تکاثر وتفاخر میں مبتلا نہ ہو۔
  6. لَتَرَوُنَّ ٱلۡجَحِيمَ

    تو بیشک تم جہنم دیکھ لو گے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یہ قسم محذوف کا جواب ہے یعنی اللہ کی قسم تم جہنم ضرور دیکھو گے یعنی اس کی سزا بھگتو گے۔
  7. ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيۡنَ ٱلۡيَقِينِ

    اور تم اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 پہلا دیکھنا دور سے ہوگا، یہ دیکھنا قریب سے ہوگا، اسی لئے اسے عَيْنُ الْيَقِينِ (جس کا یقین مشاہدۂ عینی سے حاصل ہو) کہا گیا۔
  8. ثُمَّ لَتُسۡـَٔلُنَّ يَوۡمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ

    پھر اس دن تم سے ضرور بالضرور نعمتوں کا سوال ہوگا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یہ سوال ان نعمتوں کے بارے میں ہوگا، جو اللہ نے دنیا میں عطا کی ہوں گی۔ جیسے آنکھ، کان، دل، دماغ، امن وصحت، مال ودولت اور اولاد وغیرہ۔ بعض کہتے ہیں، یہ سوال صرف کافروں سے ہوگا۔ بعض کہتے ہیں، ہر ایک سے ہی ہوگا کیوں کہ محض سوال مستلزم عذاب نہیں۔ جنہوں نے ان نعمتوں کا استعمال اللہ کی ہدایت کے مطابق کیا ہوگا، وہ سوال کے باوجود عذاب سے محفوظ رہیں گے ، اور جنہوں نے کفران نعمت کا ارتکاب کیا ہوگا، وہ دھر لیے جائیں گے۔
0/8
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
أحمد نعينع التکاثر 102:1 0:00 0:00

Ahmad Nauina کی مزید سورتیں

دوسرے قاری

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play