مواد پر جائیں

سورۃ یونس 10:37 يونس

یہ سورۃ یونس کی 109 آیات میں سے آیت 37 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1401، پارہ 11۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 213 پر ہے۔

وَمَا كَانَ هَٰذَا ٱلۡقُرۡءَانُ أَن يُفۡتَرَىٰ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَلَٰكِن تَصۡدِيقَ ٱلَّذِي بَيۡنَ يَدَيۡهِ وَتَفۡصِيلَ ٱلۡكِتَٰبِ لَا رَيۡبَ فِيهِ مِن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

اور یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ اللہ (کی وحی) کے بغیر (اپنے ہی سے) گھڑ لیا گیا ہو۔ بلکہ یہ تو (ان کتابوں کی) تصدیق کرنے واﻻ ہے جو اس کے قبل (نازل) ہوچکی ہیں 1 اور کتاب (احکام ضروریہ) کی تفصیل بیان کرنے واﻻ ہے 2اس میں کوئی بات شک کی نہیں 3کہ رب العالمین کی طرف سے ہے.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 جو اس بات کی دلیل ہے کہ یہ قرآن گھڑا ہوا نہیں ہے، بلکہ اسی ذات کا نازل کردہ ہے جس نے پچھلی کتابیں نازل فرمائیں تھیں۔
  2. 2 یعنی حلال و حرام اور جائز ناجائز کی تفصیل بیان کرنے والا۔
  3. 3 اس کی تعلیمات میں، اس کے بیان کردہ قصص و واقعات میں اور مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں۔
  4. 4 یہ سب باتیں واضح کرتی ہیں کہ یہ رب العالمین ہی کی طرف سے نازل ہوا ہے، جو ماضی اور مستقبل کو جاننے والا ہے۔

10:37 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ یونس
0/109
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي یونس 10:37 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 10:37

Al-Mukhtasar

37- اس قرآن کے بارے میں یہ بات صحیح نہیں کہ اسے گھڑ لیا گیا ہے اور نہ اسے غیراللہ کی طرف منسوب کرنا صحیح ہے کیونکہ یہ بات یقینی طور پر ثابت ہے کہ لوگ قرآن جیسا کلام پیش کرنے سے عاجز ہیں۔ سچ یہ ہے کہ یہ قرآن اپنے سے پہلے نازل ہونے والی کتابوں کی تصدیق کرنے والا اور ان کے مختصر احکام کی تفصیل بیان کرنے والا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ تمام مخلوقات کے رب کی طرف سے نازل کیا گیا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
11
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
213
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
213
نسخ مصحف (612 صفحات)
214
آیت 10:37 کس سورت میں ہے؟

سورۃ یونس (يونس). 114 میں سے سورت نمبر 10 · آیات کی تعداد: 109.

آیت 10:37 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 11.

آیت 10:37 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 213 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 213 · نسخ مصحف (612 صفحات): 214.

آیت 10:37 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 10:37 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 10:37: حروف کی تعداد 82، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 10:37 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 10:37 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,401 ہے۔

سورۃ یونس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ یونس: آیات کی تعداد 109۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 10 پر ہے۔

سورۃ یونس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ یونس مکی ہے۔

کیا آیت 10:37 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 10:37 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ یونس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 109 آیات اور 1,833 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play