سورۃ یوسف 12:75 يوسف
یہ سورۃ یوسف کی 111 آیات میں سے آیت 75 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1671، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 244 پر ہے۔
قَالُواْ جَزَٰٓؤُهُۥ مَن وُجِدَ فِي رَحۡلِهِۦ فَهُوَ جَزَٰٓؤُهُۥۚ كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلظَّٰلِمِينَ
جواب دیا کہ اس کی سزا یہی ہے کہ جس کے اسباب میں سے پایا جائے وہی اس کا بدلہ ہے1 ۔ ہم تو ایسے ﻇالموں کو یہی سزا دیا کرتے ہیں.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی چور کو کچھ عرصے کے لئے اس شخص کے سپرد کر دیا جاتا ہے جس کی اس نے چوری کی ہوتی تھی۔ یہ حضرت یعقوب (عليه السلام) کی شریعت میں سزا تھی، جس کے مطابق یوسف (عليه السلام) کے بھائیوں نے یہ سزا تجویز کی۔
- 2 یہ قول بھی برادران یوسف (عليه السلام) ہی کا ہے، بعض کے نزدیک یہ یوسف (عليه السلام) کے مصاحبین کا قول ہے کہ انہوں نے کہا کہ ہم بھی ظالموں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں۔ لیکن آیت کا اگلا ٹکڑا کہ ”بادشاہ کے دین میں وہ اپنے بھائی کو پکڑ نہ سکتے تھے“ اس قول کی نفی کرتا ہے۔
12:75 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 12:75
Al-Mukhtasar
75- یوسف علیہ السلام کے بھائیوں نے ان سے کہا: ہمارے ہاں چور کی سزا یہ ہے کہ چوری کی گئی چیز جس کے سامان سے مل جائے، اسے اس کے سپرد کر دیا جائے جس کی چوری ہوئی ہے، وہ اسے غلام بنا لے۔ ہم تو چوری کرنے والوں کو یہی سزا دیتے ہیں کہ انھیں غلام بنا لیا جائے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 244
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 244
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 245
آیت 12:75 کس سورت میں ہے؟
سورۃ یوسف (يوسف). 114 میں سے سورت نمبر 12 · آیات کی تعداد: 111.
آیت 12:75 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 12:75 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 244 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 244 · نسخ مصحف (612 صفحات): 245.
آیت 12:75 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 12:75 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 12:75: حروف کی تعداد 42، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 12:75 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 12:75 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,671 ہے۔
سورۃ یوسف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ یوسف: آیات کی تعداد 111۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 12 پر ہے۔
سورۃ یوسف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ یوسف مکی ہے۔
کیا آیت 12:75 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 12:75 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ یوسف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 111 آیات اور 1,777 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔