مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:104 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 104 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 111، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 16 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَقُولُواْ رَٰعِنَا وَقُولُواْ ٱنظُرۡنَا وَٱسۡمَعُواْۗ وَلِلۡكَٰفِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٞ

اے ایمان والو! تم (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو) “راعنا” نہ کہا کرو، بلکہ “انظرنا” کہو1 یعنی ہماری طرف دیکھئے اور سنتے رہا کرو اور کافروں کے لئے دردناک عذاب ہے

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 رَاعِنَا کے معنی ہیں، ہمارا لحاظ اور خیال کیجیئے۔ بات سمجھ میں نہ آئے تو سامع اس لفظ کا استعمال کرکے متکلم کو اپنی طرف متوجہ کرتا تھا، لیکن یہودی اپنے بغض وعناد کی وجہ سے اس لفظ کو تھوڑا سا بگاڑ کر استعمال کرتے تھے جس سے اس کے معنی میں تبدیلی اور ان کے جذبہ عناد کی تسلی ہوجاتی، مثلاً وہ کہتے ”رَاعِينَا“ (ہمارے چرواہے) یا ”رَاعِنَا“ (احمق) وغیرہ، جیسے وہ ”السَّلامُ عَلَيْكُمْ“ کی بجائے”السَّامُ عَلَيْكُمْ“ (تم پر موت آئے) کہا کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : تم ”انْظُرْنَا“ کہا کرو۔ اس سے ایک تو یہ مسئلہ معلوم ہوا کہ ایسے الفاظ، جن میں تنقیص واہانت کا شائبہ ہو، ادب واحترام کے پیش نظر اور سد ذریعہ کے طور پر ان کا استعمال صحیح نہیں۔ دوسرا مسئلہ یہ ثابت ہوا کہ کفار کے ساتھ افعال واقوال میں مشابہت اختیار کرنے سے بچا جائے، تاکہ مسلمان «مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ»، (أبو داود، كتاب اللباس، باب في لبس الشهرة: وقال الألباني هذا إسناد حسن، بحواله حجاب المرأة ص104) ”جو کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے گا، وہ ان ہی میں شمار ہوگا“۔ کی وعید میں داخل نہ ہوں۔

2:104 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:104 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:104

Al-Mukhtasar

104- اللہ تعالیٰ نے اہلِ ایمان کو رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم سے گفتگو کرتے وقت الفاظ کے چناؤ میں حد درجہ احتیاط اور حسنِ انتخاب کی طرف متوجہ کرتے ہوئے ذو معنی الفاظ کے استعمال سے روک دیا تاکہ دشمنانِ اسلام ایسے الفاظ غلط معنی میں استعمال کر کے رسولِ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کی توہین نہ کریں۔ ان الفاظ میں سے ایک لفظ ﴿رَاعِنَا﴾ہے۔ مسلمان اسے ’’ہمارا خیال رکھیے‘‘ یا ’’ہم پر توجہ دیجیے‘‘ کے معنی میں استعمال کرتے جبکہ یہود اس میں تحریف کر کے اسے ناسمجھ اور کم ظرف کے معنی میں استعمال کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے سدِ باب کے طور پر اہلِ ایمان کو یہ لفظ بولنے سے روک دیا اور اس کی جگہ اپنے بندوں کو ﴿انْظُرْنَا﴾ کا لفظ استعمال کرنے کا حکم دیا، جس کا معنی ہے کہ تھوڑا سا انتظار کیجیے کہ ہم آپ کی کہی ہوئی بات سمجھ لیں۔ یہ لفظ اپنے معنی میں بالکل واضح ہے۔ یقیناً اللہ سے کفر کرنے والوں کے لیے دردناک عذاب ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
16
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
16
نسخ مصحف (612 صفحات)
17
آیت 2:104 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:104 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:104 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 16 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 16 · نسخ مصحف (612 صفحات): 17.

آیت 2:104 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 2:104 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:104: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:104 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:104 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 111 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:104 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:104 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play