مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:184 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 184 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 191، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 28 پر ہے۔

أَيَّامٗا مَّعۡدُودَٰتٖۚ فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوۡ عَلَىٰ سَفَرٖ فَعِدَّةٞ مِّنۡ أَيَّامٍ أُخَرَۚ وَعَلَى ٱلَّذِينَ يُطِيقُونَهُۥ فِدۡيَةٞ طَعَامُ مِسۡكِينٖۖ فَمَن تَطَوَّعَ خَيۡرٗا فَهُوَ خَيۡرٞ لَّهُۥۚ وَأَن تَصُومُواْ خَيۡرٞ لَّكُمۡ إِن كُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ

گنتی کے چند ہی دن ہیں لیکن تم میں سے جو شخص بیمار ہو یا سفر میں ہو تو وه اور دنوں میں گنتی کو پورا1 کر لے اور اس کی طاقت رکھنے والے2 فدیہ میں ایک مسکین کو کھانا دیں، پھر جو شخص نیکی میں سبقت کرے وه اسی کے لئے بہتر ہے3 لیکن تمہارے حق میں بہتر کام روزے رکھنا ہی ہے، اگر تم باعلم ہو۔

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یہ بیمار اور مسافر کو رخصت دے دی گئی ہے کہ وہ بیماری یا سفر کی وجہ سے رمضان المبارک میں جتنے روزے نہ رکھ سکے ہوں، وہ بعد میں رکھ کر گنتی پوری کرلیں۔
  2. 2 يُطِيقُونَهُ کا ترجمہ يتَجَشَّمُونَهُ (نہایت مشقت سے روزہ رکھ سکیں) کیا گیا ہے (یہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، امام بخاری نے بھی اسے پسند کیا ہے) یعنی جو شخص زیادہ بڑھاپے یا ایسی بیماری کی وجہ سے، جس سے شفایابی کی امید نہ ہو، روزہ رکھنے میں مشقت محسوس کرے، وہ ایک مسکین کا کھانا بطور فدیہ دے دے، لیکن جمہور مفسرین نے اس کا ترجمہ (طاقت رکھتے) ہیں ہی کیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ابتدائے اسلام میں روزے کی عادت نہ ہونے کی وجہ سے طاقت رکھنے والوں کو بھی رخصت دے دی گئی تھی کہ اگر وہ روزہ نہ رکھیں تو اس کے بدلے ایک مسکین کو کھانا دے دیا کریں۔ لیکن بعد میں «فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ» کے ذریعے اسے منسوخ کرکے ہر صاحب طاقت کے لئے روزہ فرض کردیا گیا، تاہم زیادہ بوڑھے، دائمی مریض کے لئے اب بھی یہی حکم ہے کہ وہ فدیہ دے دیں اور ”حَامِلَةٌ“ (حمل والی) اور ”مُرْضِعَةٌ“ (دودھ پلانے والی) عورتیں اگر مشقت محسوس کریں تو وہ مریض کے حکم میں ہوں گی یعنی وہ روزہ نہ رکھیں اور بعد میں روزے کی قضا دیں (تحفة الأحوذي شرح ترمذي)
  3. 3 جو خوشی سے ایک مسکین کی بجائے دو یا تین مسکینوں کو کھانا کھلا دے تو اس کے لئے زیادہ بہتر ہے۔

2:184 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:184 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:184

Al-Mukhtasar

184- تم پر جو روزے فرض کیے گئے ہیں وہ سال میں تھوڑے سے دن ہیں، تاہم تم میں سے جس کو ایسی بیماری لاحق ہو جس میں روزہ رکھنا مشکل ہو یا کوئی مسافر ہو تو وہ روزہ چھوڑ سکتا ہے، پھر وہ ان چھوڑے ہوئے روزوں کی بعد میں قضا ادا کر لے۔ روزہ رکھنے کی طاقت رکھنے والے جب روزہ چھوڑ دیں تو وہ ہر روزے کے بدلے میں ایک مسکین کو بطور فدیہ کھانا کھلائیں۔ جو ایک سے زائد مسکین کو کھانا کھلائے یا روزے رکھنے کے ساتھ کھانا بھی کھلائے تو یہ اس کے لیے بہتر ہے۔ اگر تمھیں روزے کی فضیلت کا اندازہ ہو جائے تو تمھیں معلوم ہو جائے گا کہ استطاعت والے کے لیے روزہ چھوڑنے اور فدیہ دینے سے روزہ رکھنا افضل ہے۔ یہ حکم روزوں کی فرضیت کے ابتدائی دنوں میں تھا کہ جو چاہے روزہ رکھ لے اور جو چاہے روزہ چھوڑ کر فدیہ دے دے، پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ہر بالغ، طاقت رکھنے والے پر روزے فرض کر دیے ۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
32
مدینہ مصحف (604 صفحات)
28
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
27
نسخ مصحف (612 صفحات)
28
آیت 2:184 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:184 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:184 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 28 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 27 · نسخ مصحف (612 صفحات): 28.

آیت 2:184 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 32.

آیت 2:184 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:184: حروف کی تعداد 122، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:184 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:184 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 191 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:184 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:184 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play