سورۃ البقرہ 2:197 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 197 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 204، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 31 پر ہے۔
ٱلۡحَجُّ أَشۡهُرٞ مَّعۡلُومَٰتٞۚ فَمَن فَرَضَ فِيهِنَّ ٱلۡحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوقَ وَلَا جِدَالَ فِي ٱلۡحَجِّۗ وَمَا تَفۡعَلُواْ مِنۡ خَيۡرٖ يَعۡلَمۡهُ ٱللَّهُۗ وَتَزَوَّدُواْ فَإِنَّ خَيۡرَ ٱلزَّادِ ٱلتَّقۡوَىٰۖ وَٱتَّقُونِ يَٰٓأُوْلِي ٱلۡأَلۡبَٰبِ
حج کے مہینے مقرر ہیں1 اس لئے جو شخص ان میں حج ﻻزم کرلے وه اپنی بیوی سے میل ملاپ کرنے، گناه کرنے اور لڑائی جھگڑے کرنے سے بچتا رہے2، تم جو نیکی کرو گے اس سے اللہ تعالیٰ باخبر ہے اور اپنے ساتھ سفر خرچ لے لیا کرو، سب سے بہتر توشہ اللہ تعالیٰ کا ڈر ہے3 اور اے عقلمندو! مجھ سے ڈرتے رہا کرو۔
مترجم کے حواشی (3)
- 1 اور یہ ہیں شوال، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ کے پہلے دس دن۔ مطلب یہ ہے کہ عمرہ تو سال میں ہر وقت جائز ہے، لیکن حج صرف مخصوص دنوں میں ہی ہوتا ہے، اس لئے اس کا احرام حج کے مہینوں کے علاوہ باندھنا جائز نہیں۔ (ابن کثیر ) مسئلہ : حج قران یا افراد کا احرام اہل مکہ، مکہ کے اندر سے ہی باندھیں گے۔ البتہ حج تمتع کی صورت میں عمرے کے احرام کے لئے حرم سے باہر حل میں جانا ان کے لئے ضروری ہے۔ (فتح الباري ، كتاب الحج وأبواب العمرة وموطأ إمام مالك) اسی طرح آفاقی لوگ حج تمتع میں ذوالحجہ کو مکہ سے ہی احرام باندھیں گے۔ البتہ بعض علما کے نزدیک اہل مکہ کو عمرے کے احرام کے لئے حدود حرم سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لئے وہ ہر طرح کے حج اور عمرے کے لئے اپنی اپنی جگہ سے ہی احرام باندھ سکتے ہیں۔ تنبیہ : حافظ ابن القیم نے لکھا ہے کہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کے قول وعمل سے صرف دو قسم کے عمرے ثابت ہیں۔ ایک وہ جو حج تمتع کے ساتھ کیا جاسکتا ہے اور دوسرا وہ عمرہ مفردہ جو ایام حج کے علاوہ صرف عمرے کی نیت سے ہی سفر کرکے کیا جائے۔ باقی حرم سے جاکر کسی قریب ترین حل سے عمرے کے لئے احرام باندھ کر آنا غیرمشروع ہے۔ (الا یہ کہ جن کے احوال وظروف حضرت عائشہ ل جیسے ہوں) (زاد المعاد ج 2 طبع جدید) نوٹ : حدود حرم سے باہر کے علاقے کو حل اور بیرون مکہ سے آنے والے حجاج کو آفاقی کہا جاتا ہے۔
- 2 صحیح بخاری وصحیح مسلم میں حدیث ہے «مَنْ حَجَّ هَذَا الْبَيْتَ فَلَمْ يَرْفُثْ، وَلَمْ يَفْسُقْ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمَ وَلَدَتْهُ أُمّهُ» (صحيح بخاري ، كتاب المحصر، باب قول الله عز وجل فلا رفث) ”جس نے حج کیا اور شہوانی باتوں اور فسق وفجور سے بچا، وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوجاتا ہے، جیسے اس دن پاک تھا جب اسے اس کی ماں نے جنا تھا۔“
- 3 تقویٰ سے مراد یہاں سوال سے بچنا ہے، بعض لوگ بغیر زاد راہ لئے حج کے لئے گھر سے نکل پڑتے اور کہتے کہ ہمارا اللہ پر توکل ہے۔ اللہ نے توکل کے اس مفہوم کو غلط قرار دیا اور زاد راہ لینے کی تاکید فرمائی۔
2:197 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:197
Al-Mukhtasar
197- حج کا وقت مقرر اور معلوم مہینے ہیں جو شوال سے شروع ہو کر دس ذوالحجہ کو ختم ہوتے ہیں۔ جس نے ان مہینوں میں خود پر حج واجب کر لیا اور اس کا احرام باندھ لیا تو اس پر جماع اور اس کی مبادیات حرام ہیں۔ گناہوں کے ارتکاب کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے نکلنا بھی اس کے حق میں حرام ہے۔ زمان و مکان کی عظمت کے پیشِ نظر اِحرام کی حالت میں گناہ کی سنگینی مزید بڑھ جاتی ہے۔ اسی طرح ایسی بحث بھی حرام ہے جو غیظ و غضب اور جھگڑے تک پہنچا دے۔ تم جو بھی خیر کا کام کرو گے، اللہ تعالیٰ اسے جانتا ہے، وہ تمھیں اس کا بدلہ بھی دے گا۔ حج کی ادائیگی کے لیے ضروری چیزیں، کھانا پینا زادِ راہ کے طور پر ساتھ رکھو اورتمھیں اس بات کا بھی علم ہونا چاہیے کہ تمھارے تمام معاملات میں سب سے بہتر معاون اور اصل زادِ راہ تقویٰ ہے، چنانچہ اے اصحابِ عقل و دانش! مجھ ہی سے ڈرو، اس طرح کہ میرے حکموں پر عمل کرو اور میرے منع کردہ امور سے باز آجاؤ۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 29
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 31
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 30
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 31
آیت 2:197 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:197 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:197 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 31 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 30 · نسخ مصحف (612 صفحات): 31.
آیت 2:197 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 29.
آیت 2:197 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:197: حروف کی تعداد 118، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:197 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:197 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 204 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:197 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:197 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔