مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:4 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 673، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 107 پر ہے۔

يَسۡـَٔلُونَكَ مَاذَآ أُحِلَّ لَهُمۡۖ قُلۡ أُحِلَّ لَكُمُ ٱلطَّيِّبَٰتُ وَمَا عَلَّمۡتُم مِّنَ ٱلۡجَوَارِحِ مُكَلِّبِينَ تُعَلِّمُونَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ ٱللَّهُۖ فَكُلُواْ مِمَّآ أَمۡسَكۡنَ عَلَيۡكُمۡ وَٱذۡكُرُواْ ٱسۡمَ ٱللَّهِ عَلَيۡهِۖ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَۚ إِنَّ ٱللَّهَ سَرِيعُ ٱلۡحِسَابِ

آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ ان کے لئے کیا کچھ حلال ہے؟ آپ کہہ دیجئے کہ تمام پاک چیزیں تمہارے لئے حلال کی گئی ہیں1 ، اور جن شکار کھیلنے والے جانوروں کو تم نے سدھا رکھا ہے یعنی جنہیں تم تھوڑا بہت وه سکھاتے ہو جس کی تعلیم اللہ تعالیٰ نے تمہیں دے رکھی ہے2 پس جس شکار کو وه تمہارے لئے پکڑ کر روک رکھیں تو تم اس سے کھا لو اور اس پر اللہ تعالیٰ کے نام کا ذکر کر لیا کرو3۔ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، یقیناً اللہ تعالیٰ جلد حساب لینے واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اس سے وہ تمام چیزیں مراد ہیں جو حلال ہیں۔ ہر حلال طیب ہے اور حرام خبیث۔
  2. 2 ”جَوَارِحُ“، ”جَارِحٌ“ کی جمع ہے جو کاسب (کمانے والا) کے معنی میں ہے۔ مراد شکاری کتا، باز، چیتا، شکرا اور دیگر شکاری پرندے اور درندے ہیں۔ ”مُكَلِّبِينَ“ کا مطلب ہے شکار پر چھوڑنے سے پہلے ان کو شکار کے لئے سدھایا گیا ہو۔ سدھانے کا مطلب ہے جب اسے شکار پر چھوڑا جائے۔ تو دوڑتا ہوا جائے، جب روک دیا جائے تو رک جائے اور بلایا جائے تو واپس آجائے۔
  3. 3 ایسے سدھائے ہوئے جانوروں کا شکار کیا ہوا جانور دو شرطوں کے ساتھ حلال ہے۔ ایک یہ کہ اسے شکار کے لئے چھوڑتے وقت بسم اللہ پڑھ لی گئی ہو۔ دوسری یہ کہ شکاری جانور شکار کرکے اپنے مالک کے لئے رکھ چھوڑے اور اسی کا انتظار کرے، خود نہ کھائے۔ حتیٰ کہ اگر اس نے اسے مار بھی ڈالا ہو، تب بھی وہ مقتول شکار شدہ جانور حلال ہوگا بشرطیکہ اس کے شکار میں سدھائے اور چھوڑے ہوئے جانور کے علاوہ کسی اور جانور کی شرکت نہ ہو۔ (صحيح بخاري، كتاب الذبائح والصيد مسلم، كتاب الصيد)۔

5:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:4 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:4

Al-Mukhtasar

جب اللہ تعالیٰ نے ان چیزوں کا ذکر کیا جن کا کھانا حرام ہے تو ساتھ ہی ان چیزوں کا ذکر کر دیا جن کا کھانا مباح اور جائز ہے۔

4- اے رسول صلى اللہ عليہ وسلم ! آپ کے صحابہ آپ سے پوچھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے کیا کھانا حلال کیاہے؟ آپ انھیں بتا دیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمھارے لیے کھانے والی چیزوں میں سے پاکیزہ چیزیں حلال کی ہیں، اور وہ چیزیں بھی جنھیں کچلی والے سدھائے ہوئے درندے، جیسے کتے اور چیتے اور پنجوں والے جانور، جیسے شکرے شکار کریں، جبکہ تم نے انھیں شکار کرنا سکھا رکھا ہو اور جو آداب اللہ تعالیٰ نے تمھیں سکھائے ہیں، اُن کی تعلیم انھیں دے رکھی ہو، اس طرح کہ جب انھیں کوئی حکم دیا جائے تو اس کی تعمیل کریں اور جب کسی کام سے روکا جائے تو رک جائیں۔ پس درندے یا پرندے جو شکار پکڑیں، وہ تمھارے لیے حلال ہے، خواہ وہ اسے دورانِ شکار مار ہی دیں۔ان کو شکار کے لیے چھوڑتے وقت اللہ کا نام لو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو، اس طرح کہ اس کے احکام کی تعمیل کرو اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز آجاؤ۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اعمال کا بہت جلد حساب لینے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
31
مدینہ مصحف (604 صفحات)
107
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
107
نسخ مصحف (612 صفحات)
108
آیت 5:4 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:4 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 5:4 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 107 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 107 · نسخ مصحف (612 صفحات): 108.

آیت 5:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 31.

آیت 5:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:4: حروف کی تعداد 136، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 673 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:4 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play