سورۃ المائدہ 5:89 المائدة
یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 89 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 758، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 122 پر ہے۔
لَا يُؤَاخِذُكُمُ ٱللَّهُ بِٱللَّغۡوِ فِيٓ أَيۡمَٰنِكُمۡ وَلَٰكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا عَقَّدتُّمُ ٱلۡأَيۡمَٰنَۖ فَكَفَّٰرَتُهُۥٓ إِطۡعَامُ عَشَرَةِ مَسَٰكِينَ مِنۡ أَوۡسَطِ مَا تُطۡعِمُونَ أَهۡلِيكُمۡ أَوۡ كِسۡوَتُهُمۡ أَوۡ تَحۡرِيرُ رَقَبَةٖۖ فَمَن لَّمۡ يَجِدۡ فَصِيَامُ ثَلَٰثَةِ أَيَّامٖۚ ذَٰلِكَ كَفَّٰرَةُ أَيۡمَٰنِكُمۡ إِذَا حَلَفۡتُمۡۚ وَٱحۡفَظُوٓاْ أَيۡمَٰنَكُمۡۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمۡ ءَايَٰتِهِۦ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُونَ
اللہ تعالیٰ تمہاری قسموں میں لغو قسم پر تم سے مؤاخذہ نہیں فرماتا لیکن مؤاخذہ اس پر فرماتا ہے کہ تم جن قسموں کو مضبوط کردو1 ۔ اس کا کفاره دس محتاجوں کو کھانا دینا ہے اوسط درجے کا جو اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو2 یا ان کو کپڑا دینا3 یا ایک غلام یا لونڈی آزاد کرنا4 ہے اور جس کو مقدور نہ ہو تو تین دن کے روزے ہیں5 یہ تمہاری قسموں کا کفاره ہے جب کہ تم قسم کھا لو اور اپنی قسموں کا خیال رکھو! اسی طرح اللہ تعالیٰ تمہارے واسطے اپنے احکام بیان فرماتا ہے تاکہ تم شکر کرو۔
مترجم کے حواشی (5)
- 1 قَسَمٌ جس کو عربی میں حَلْفٌ یا يَمِينٌ کہتے ہیں جن کی جمع أَحْلافٌ اور ایمان ہے، تین قسم کی ہیں۔ لَغْوٌ، غَمُوسٌ اور مُعَقَّدَةٌ، لَغْوٌ: وہ قسم ہے جو انسان بات بات میں عادتًا بغیر ارادہ اور نیت کے کھاتا رہتا ہے۔ اس پر کوئی مواخذہ نہیں۔ غَمُوسٌ: وہ جھوٹی قسم ہے جو انسان دھوکہ اور فریب دینے کے لئے کھائے۔ یہ کبیرہ گناہ بلکہ اکبر الکبائر ہے۔ لیکن اس پر کفارہ نہیں۔ مُعَقَّدَةٌ: وہ قسم ہے جو انسان اپنی بات میں تاکید اور پختگی کے لئے ارادۃً اورنیتہً کھائے ایسی قسم اگر توڑے گا تو اس کا وہ کفارہ ہے جو آگے آیت میں بیان کیا جا رہا ہے۔
- 2 اس کھانے کی مقدار میں کوئی صحیح روایت نہیں ہے، اس لئے اختلاف ہے۔ البتہ امام شافعی نے اس حدیث سے استدلال کرتے ہوئے، جس میں رمضان میں روزے کی حالت میں بیوی سے ہم بستری کرنے والے کے کفارہ کا ذکر ہے، ایک مد (تقریباً 10/ چھٹانک) فی مسکین خوراک قرار دی ہے۔ کیونکہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے اس شخص کو کفارۂ جماع ادا کرنے کے لئے 15 صاع کھجوریں دی تھیں، جنہیں ساٹھ مسکینوں پر تقسیم کرنا تھا۔ ایک صاع میں 4 مد ہوتے ہیں۔ اس اعتبار سے بغیر سالن کے دس مسکینوں کے لئے دس مد (یعنی سوا چھ سیر یا چھ کلو) خوراک کفارہ ہوگی۔ (ابن کثیر )
- 3 لباس کے بارے میں بھی اختلاف ہے۔ بظاہر مراد جوڑا ہے جس میں انسان نماز پڑھ سکے۔ بعض علماء خوراک اور لباس دونوں کے لئے عرف کو معتبر قرار دیتے ہیں۔ (حاشیہ ابن کثیر، تحت آیت زیر بحث )
- 4 بعض علماء قتل خطا کی دیت پر قیاس کرتے ہوئے لونڈی، غلام کے لئے ایمان کی شرط عائد کرتے ہیں۔ امام شوکانی کہتے ہیں، آیت میں عموم ہے مومن اور کافر دونوں کو شامل ہے۔
- 5 یعنی جس کو مذکورہ تینوں چیزوں میں سے کسی کی طاقت نہ ہو تو وہ تین دن کے روزے رکھے، یہ روزے اس کی قسم کا کفارہ ہو جائیں گے۔ بعض علماء پےدرپے روزے رکھنے کے قائل ہیں اور بعض کے نزدیک دونوں طرح جائز ہیں۔
5:89 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 5:89
Al-Mukhtasar
89- اے مومنو! اللہ تعالیٰ ان قسموں پر تمھارا مؤاخذہ نہیں کرے گا جو غیرارادی طور پر تمھاری زبانوں پر جاری ہو جاتی ہیں۔ وہ تو صرف ان قسموں کا مؤاخذہ کرے گا جو تم نے دلی ارادے اور پختہ عزم کے ساتھ کھائی ہوں اور پھر انھیں توڑ دیا ہو۔ پھر اگر تم نے ان ارادی قسموں کو توڑنے پر درج ذیل تین کاموں میں سے کوئی ایک کام کر لیا تو اللہ تعالیٰ قسم توڑنے کا تمھارا گناہ بھی مٹا دے گا۔ وہ تین کام یہ ہیں: دس افراد کو اپنے شہر کے لوگوں کے کھانے کے مطابق درمیانے درجے کا کھانا کھلانا۔ اس کا ایک طریقہ یہ ہےکہ ہر مسکین کو آدھا صاع تقریباً سوا (Ê1) کلو غلہ دیا جائے یا معروف طریقےکے مطابق دس مسکینوں کو کپڑے دینا یا ایک مومن گردن آزاد کرنا۔ جب قسم کا کفارہ دینے والا ان تینوں میں سے کوئی کام کرنے کی قدرت نہ پائے تو پھر کفارے کے طور پر تین روزے رکھ لے۔ اے مومنو! یہ مذکورہ کفارہ اس صورت میں ہے جب تم اللہ کی قسم کھاؤ اور پھر اسے پورا نہ کر سکو۔ اللہ کے نام کی جھوٹی قسمیں کھانے سے بچو اور بہت زیادہ قسمیں بھی نہ کھاؤ۔ جب قسم کھاؤ تو پھر اسے پورا کرنے کی کوشش کرو۔ ہاں، اگر پورا نہ کرنے میں خیر اور بھلائی ہو تو پھر کفارہ دے دو اور وہ خیر کا کام کر لو۔ جس طرح اللہ تعالیٰ نے قسم کے کفارے کی وضاحت کی ہے، اسی طرح وہ تمھارے لیے حلال و حرام بیان کرنے والے احکام کی وضاحت کرتا ہے تاکہ تم اس بات پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو کہ اس نے تمھیں وہ کچھ سکھایا جو تم نہیں جانتے تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 45
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 122
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 122
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 123
آیت 5:89 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.
آیت 5:89 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 5:89 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 122 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 122 · نسخ مصحف (612 صفحات): 123.
آیت 5:89 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 45.
آیت 5:89 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 5:89: حروف کی تعداد 197، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 5:89 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 5:89 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 758 ہے۔
سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔
سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المائدہ مدنی ہے۔
کیا آیت 5:89 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 5:89 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔