سورۃ آل عمران 3:153
یہ سورۃ آل عمران کی 200 آیات میں سے آیت 153 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 446، پارہ 4۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 69 پر ہے۔
۞ إِذۡ تُصۡعِدُونَ وَلَا تَلۡوُۥنَ عَلَىٰٓ أَحَدٖ وَٱلرَّسُولُ يَدۡعُوكُمۡ فِيٓ أُخۡرَىٰكُمۡ فَأَثَٰبَكُمۡ غَمَّۢا بِغَمّٖ لِّكَيۡلَا تَحۡزَنُواْ عَلَىٰ مَا فَاتَكُمۡ وَلَا مَآ أَصَٰبَكُمۡۗ وَٱللَّهُ خَبِيرُۢ بِمَا تَعۡمَلُونَ
جب کہ تم چڑھے چلے جا رہے تھے1 اور کسی طرف توجہ تک نہیں کرتے تھے اور اللہ کے رسول تمہیں تمہارے پیچھے سے آوازیں دے رہے تھے2، بس تمہیں غم پر غم پہنچا3 تاکہ تم فوت شده چیز پر غمگین نہ ہو اور نہ پہنچنے والی (تکلیف) پر اداس ہو4، اللہ تعالیٰ تمہارے تمام اعمال سے خبردار ہے.
مترجم کے حواشی (4)
- 1 کفارکے یکبارگی اچانک حملے سے مسلمانوں میں جو بھگدڑ مچی اورمسلمانوں کی اکثریت نے راہ فرار اختیار کی۔ یہ اس کانقشہ بیان کیا جا رہا ہے۔تُصْعِدُونَ إِصْعَادٌسے ہے جس کے معنی اپنی روبھاگے جانے یا وادی کی طرف چڑھے جانے یا بھاگنے کے ہیں۔ (طبری )
- 2 نبی (صلى الله عليه وسلم) اپنے چند ساتھیوں سمیت پیچھے رہ گئے اور مسلمانوں کو پکارتے رہے۔«إِلَيَّ عِبَادَ اللهِ! إِلَيَّ عِبَادَ اللهِ!»، ”اللہ کے بندو! میری طرف لوٹ کر آؤ، اللہ کے بندو! میری طرف لوٹ کر آؤ“۔ لیکن سراسیمگی کے عالم میں یہ پکار کون سنتا؟۔
- 3 فَأَثَابَكُمْ تمہاری کوتاہی کے بدلے میں تمہیں غم پر غم دیا غَمًّا بِغَمٍّ بمعنی غَمًّا علی غَمٍّ ابن جریر اور ابن کثیر کے اختیار کردہ راجح قول کے مطابق پہلے غم سے مراد ہے، مال غنیمت اور کفار پر فتح وظفر سے محرومی کا غم اور دوسرے غم سے مراد ہے مسلمانوں کی شہادت، ان کے زخمی ہونے، نبی (صلى الله عليه وسلم) کے حکم کی خلاف ورزی اور آپ (صلى الله عليه وسلم) کی خبر شہادت سے پہنچنے والا غم۔
- 4 یعنی یہ غم پر غم اس لئے دیا تاکہ تمہارے اندر شدائد برداشت کرنے کی قوت اور عزم وحوصلہ پیدا ہو۔ جب یہ قوت اور حوصلہ پیدا ہو جاتا ہے تو پھر انسان کو فوت شدہ چیز پر غم اور پہنچنے والے شدائد پر ملال نہیں ہوتا۔
3:153 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 3:153
Al-Mukhtasar
153- اے مومنو! یاد کرو جب احد کے دن تمھیں رسولِ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کے حکم کی مخالفت کی وجہ سے شکست ہوئی تو تم میدان میں دور بھاگے جارہے تھے اور کوئی کسی دوسرے کی طرف نہیں دیکھتا تھا جبکہ رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) تمھارے اور مشرکین کے درمیان کھڑے تمھیں پیچھے سے بلا رہے تھے کہ اللہ کے بندو! میری طرف آئو۔ اللہ کے بندو! میری طرف آؤ۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس صورتِ حال میں فتح و غنیمت واپس لے کر تمھیں رنج و الم میں مبتلا کر دیا، پھرتسلسل کے ساتھ غموں نے تمھیں آلیا کہ تمھارے درمیان نبیٔ اکرم( صلى اللہ عليہ وسلم ) کے شہید ہونے کی افواہ پھیل گئی اور اللہ تعالیٰ نے یہ پریشانی تمھیں اس لیے دی کہ تم فتح و غنیمت کے چھن جانے کا غم بھول جاؤ پھر جب تمھیں رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کے شہید نہ ہونے کی خبر ملے تو تم وہ سب زخم بھول جاؤ جو تمھیں لگے ہیں اور جو شہادتیں ہوئی ہیں ان کا غم بھی بھول جاؤ، اس طرح کہ ہر مصیبت تمھیں معمولی اور غم ہلکا محسوس ہو۔ اور اللہ اس سے باخبر ہے جو عمل تم کرتے ہو۔ تمھارے دلوں کی کوئی حالت اور تمھارے عملوں کا کوئی پہلو اس سے پوشیدہ نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 4
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 69
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 69
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 70
آیت 3:153 کس سورت میں ہے؟
سورۃ آل عمران. 114 میں سے سورت نمبر 3 · آیات کی تعداد: 200.
آیت 3:153 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 4.
آیت 3:153 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 69 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 69 · نسخ مصحف (612 صفحات): 70.
آیت 3:153 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 3:153 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 3:153: حروف کی تعداد 103، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 3:153 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 3:153 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 446 ہے۔
سورۃ آل عمران میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ آل عمران: آیات کی تعداد 200۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 3 پر ہے۔
سورۃ آل عمران مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ آل عمران مدنی ہے۔
کیا آیت 3:153 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 3:153 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ آل عمران کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 200 آیات اور 3,481 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔