مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:25

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 25 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 518، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 82 پر ہے۔

وَمَن لَّمۡ يَسۡتَطِعۡ مِنكُمۡ طَوۡلًا أَن يَنكِحَ ٱلۡمُحۡصَنَٰتِ ٱلۡمُؤۡمِنَٰتِ فَمِن مَّا مَلَكَتۡ أَيۡمَٰنُكُم مِّن فَتَيَٰتِكُمُ ٱلۡمُؤۡمِنَٰتِۚ وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِإِيمَٰنِكُمۚ بَعۡضُكُم مِّنۢ بَعۡضٖۚ فَٱنكِحُوهُنَّ بِإِذۡنِ أَهۡلِهِنَّ وَءَاتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ بِٱلۡمَعۡرُوفِ مُحۡصَنَٰتٍ غَيۡرَ مُسَٰفِحَٰتٖ وَلَا مُتَّخِذَٰتِ أَخۡدَانٖۚ فَإِذَآ أُحۡصِنَّ فَإِنۡ أَتَيۡنَ بِفَٰحِشَةٖ فَعَلَيۡهِنَّ نِصۡفُ مَا عَلَى ٱلۡمُحۡصَنَٰتِ مِنَ ٱلۡعَذَابِۚ ذَٰلِكَ لِمَنۡ خَشِيَ ٱلۡعَنَتَ مِنكُمۡۚ وَأَن تَصۡبِرُواْ خَيۡرٞ لَّكُمۡۗ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِيمٞ

اور تم میں سے جس کسی کو آزاد مسلمان عورتوں سے نکاح کرنے کی پوری وسعت وطاقت نہ ہو تو وه مسلمان لونڈیوں سے جن کے تم مالک ہو (اپنا نکاح کر لے) اللہ تمہارے اعمال کو بخوبی جاننے واﻻ ہے، تم سب آپس میں ایک ہی تو ہو، اس لئے ان کے مالکوں کی اجازت سے ان سے نکاح کر لو1 ، اور قاعده کے مطالق ان کے مہر ان کو دو، وه پاک دامن ہوں نہ کہ علانیہ بدکاری کرنے والیاں، نہ خفیہ آشنائی کرنے والیاں، پس جب یہ لونڈیاں نکاح میں آجائیں پھر اگر وه بے حیائی کا کام کریں تو انہیں آدھی سزا ہے اس سزا سے جو آزاد عورتوں کی ہے2۔ کنیزوں سے نکاح کا یہ حکم تم میں سے ان لوگوں کے لئے ہے جنہیں گناه اور تکلیف کا اندیشہ ہو اور تمہارا ضبط کرنا بہت بہتر ہے اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے واﻻ اور بڑی رحمت واﻻ ہے۔3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اس سے معلوم ہوا کہ لونڈیوں کا مالک ہی لونڈیوں کا ولی ہے، لونڈی کا کسی جگہ نکاح اس کی اجازت کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ اسی طرح غلام بھی اپنے مالک کی اجازت کے بغیر کسی جگہ نکاح نہیں کر سکتا۔
  2. 2 یعنی لونڈیوں کو سو (100) کے بجائے (نصف یعنی) پچاس کوڑوں کی سزادی جائے گی۔ گویا ان کے لئے سزائے رجم نہیں ہے کیونکہ وہ نصف نہیں ہو سکتی اور غیر شادی شدہ لونڈی کی تعزیری سزا ہوگی۔ (تفصیل کے لئے دیکھئے تفسیر ابن کثیر)
  3. 3 یعنی لونڈیوں سے شادی کی اجازت ایسے لوگوں کے لئے ہے جو جوانی کے جذبات پر کنٹرول رکھنے کی طاقت نہ رکھتے ہوں اور بدکاری میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو، اگر ایسا اندیشہ نہ ہو تو اس وقت تک صبر کرنا بہتر ہے جب تک کسی آزاد خاندانی عورت سے شادی کے قابل نہ ہو جائے۔

4:25 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:25 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:25

Al-Mukhtasar

25- اے مردو! تم میں سے جو شخص مال کی کمی کی وجہ سے آزاد مومن عورتوں سے نکاح کی طاقت نہیں رکھتا، اس کے لیے کسی دوسرے کی ظاہری طور پر ایمان دار لونڈیوں سے نکاح کرنا جائز ہے۔ تمھارے ایمان کی حقیقت اور باطنی معاملات کو اللہ تعالیٰ زیادہ بہتر جانتا ہے۔ تم اور وہ دین اور انسانیت میں برابر ہو، لہٰذا ان سے نکاح کرنے میں عار محسوس نہ کرو بلکہ ان کے مالکوں سے اجازت لے کر ان سے نکاح کر لو اور ان کے حق مہر پورے اور ٹال مٹول کے بغیر ادا کرو۔ یہ نکاح اس وقت جائز ہے جب وہ پاک دامن ہوں اور علانیہ زنا کرنے والی نہ ہوں اور نہ زنا کاری کے لیے انھوں نے خفیہ دوست بنا رکھے ہوں۔ پھر اگر وہ شادی کے بعد بدکاری کا ارتکاب کریں تو ان کی سزا آزاد عورتوں سے آدھی ہے، یعنی پچاس کوڑے۔ اگر وہ زنا کریں تو آزاد عورتوں کی طرح انھیں رجم نہیں کیا جائے گا۔ اہل ایمان پاک دامن لونڈیوں سے نکاح کا مذکورہ بالا جواز اور رخصت اس آدمی کے لیے ہے جسے اپنے نفس کے بدکاری میں پڑنے کا خدشہ ہو اور آزاد عورتوں سے نکاح کے لیے اس کے پاس وسائل نہ ہوں، تاہم لونڈیوں سے نکاح نہ کرنا بلکہ صبر کا دامن تھام کر رکھنا بہتر ہے تاکہ اولاد غلامی سے بچ جائے۔ اللہ اپنے بندوں میں سے توبہ کرنے والوں کو بے حد معاف کرنے والا ہے اور ان پر نہایت رحم کرنے والا ہے۔ یہ اس کی رحمت کی شان ہے کہ اس نے آزاد عورتوں سے نکاح نہ کر سکنے والوں کے لیے زنا کاری کے خدشے کے پیش نظر لونڈیوں سے نکاح جائز قرار دیا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
58
مدینہ مصحف (604 صفحات)
82
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
82
نسخ مصحف (612 صفحات)
83
آیت 4:25 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:25 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:25 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 82 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 82 · نسخ مصحف (612 صفحات): 83.

آیت 4:25 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 58.

آیت 4:25 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:25: حروف کی تعداد 253، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:25 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:25 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 518 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:25 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:25 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play