الانفطار الانفطار · Ali Abdur-Rahman al-Hudhaify
Ali Abdur-Rahman al-Hudhaify کی آواز میں آیات: 19 حفص عن عاصم مرتل
ترجمہ: Muhammad Junagarhi
مطالعے کی ترتیبات
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
-
عَلِمَتۡ نَفۡسٞ مَّا قَدَّمَتۡ وَأَخَّرَتۡ
(اس وقت) ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے (یعنی اگلے پچھلے اعمال) کو معلوم کر لے گا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی جب مذکورہ امور واقع ہوں گے تو انسان کو اپنے تمام کیے دھرے کا علم ہو جائے گا، جو بھی اچھا یا برا عمل اس نے کیا ہوگا، وہ سامنے آجائے گا، پیچھے چھوڑےہوئے عمل سے مراد اپنے کردار وعمل کے اچھی یا برے نمونے ہیں جو دنیا میں وہ چھوڑ آیا اور لوگ ان نمونوں پر عمل کرتے ہیں۔ یہ نمونے اگر اچھے ہیں تو اس کےمرنے کے بعد ان نمونوں پر جو لوگ بھی عمل کریں گے، اس کا ثواب اسے بھی پہنچتا رہے گا اور اگر برے نمونے اپنے پیچھے چھوڑ گیا ہے تو جو جو بھی اسے اپنائے گا، ان کا گناہ بھی اس شخص کو پہنچتا رہے گا، جس کی مساعی سے وہ برا طریقہ یا کام رائج ہوا ۔
-
يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلۡكَرِيمِ
اے انسان! تجھے اپنے رب کریم سے کس چیز نے بہکایا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی کس چیز نےتجھے دھوکے اور فریب میں مبتلا کر دیا کہ تو نے اس رب کے ساتھ کفر کیا، جس نے تجھ پر احسان کیا اور تجھے وجود بخشا، تجھے عقل وفہم عطا کی اور اسباب حیات تیرے لئے مہیا کئے۔
-
ٱلَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ
جس (رب نے) تجھے پیدا کیا،1 پھر ٹھیک ٹھاک کیا2، پھر (درست اور) برابر بنایا.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی حقیر نطفے سے، جب کہ اسے پہلے تیرا وجود نہیں تھا۔
- 2 یعنی تجھے ایک کامل انسان بنا دیا، تو سنتا ہے، دیکھتا ہے اور عقل وفہم رکھتا ہے۔
- 3 تجھے معتدل، کھڑا اور حسن صورت والا بنایا، یا تیری دونوں آنکھوں، دونوں کانوں، دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں کو برابر بنایا۔ اگر تیرےاعضا میں یہ برابری مناسبت نہ ہوتی تو تیرے وجود میں حسن کے بجائے بےڈھب پن ہو جاتا۔ اسی تخلیق کو دوسرےمقام پر أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ سےتعبیر فرمایا، لَقَدْ خَلَقْنَا الإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ۔
-
فِيٓ أَيِّ صُورَةٖ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ
جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس کا ایک مفہوم تو یہ ہے کہ اللہ بچے کو جس کے چاہے مشابہ بنا دے۔ باپ کے، ماں کے یا ماموں اور چچا کے۔ دوسرا مطلب ہے کہ وہ جس شکل میں چاہے، ڈھال دے، حتیٰ کہ قبیح ترین جانور کی شکل میں بھی پیدا کر سکتا ہے لیکن یہ اس کا لطف وکرم اور مہربانی ہے کہ وہ ایسا نہیں کرتا اور بہترین انسانی شکل میں ہی پیدا فرماتا ہے۔
-
كـَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ
ہرگز نہیں بلکہ تم تو جزا وسزا کے دن کو جھٹلاتے ہو.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 كَلا، حَقًّا کے معنی میں بھی ہو سکتا ہے۔ اور کافروں کےاس طرز عمل کی نفی بھی جو اللہ کریم کی رافت ورحمت سے دھوکے میں مبتلا ہونے پر مبنی ہے یعنی اس فریب نفس میں مبتلا ہونےکا کوئی جواز نہیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ تمہارے دلوں میں اس بات پر یقین نہیں ہے کہ قیامت ہوگی اور وہاں جزا وسزا ہوگی۔
-
يَعۡلَمُونَ مَا تَفۡعَلُونَ
جوکچھ تم کرتے ہو وه جانتے ہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی تم جو جزا وسزا کے منکر ہو، لیکن تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ تمہارا ہر قول اور ہر فعل نوٹ ہو رہا ہے۔ اللہ کی طرف سے فرشتے تم پر بطور نگران مقرر ہیں جو تمہاری ہر اس بات کو جانتے ہیں جو تم کرتے ہو۔ یہ گویا انسانون کو تنبیہ ہے کہ ہر عمل اور بات سے پہلےسوچ لو کہ وہ غلط تو نہیں۔ یہ وہی بات ہے جو پہلے گزر چکی ہے مثلاً عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِيدٌ (1) مَا يَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ إِلا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ ( سورة ق ، 17۔ 18) یعنی (ایک فرشتہ اس کے دائیں اور دوسرا اس کے بائیں جانب بیٹھا ہوا ہے، انسان جو بولتا ہے، اس کے پاس نگران، تیار اور حاضر ہے) یعنی لکھنے کے لئے۔ کہتے ہیں ایک فرشتہ نیکی اور دوسرا بدی لکھتا ہے۔ اور احادیث وآثار سے معلوم ہوتا ہے کہ دن کے دو فرشتے الگ اور رات کے دو فرشتے الگ ہیں۔ آگے نیکوں اور بدوں، دونوں کا ذکر کیا جا رہا ہے۔
-
يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٞ لِّنَفۡسٖ شَيۡـٔٗاۖ وَٱلۡأَمۡرُ يَوۡمَئِذٖ لِّلَّهِ
(وه ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی دنیا میں تو اللہ نے عارضی طور پر، آزمانے کے لئے، انسانوں کو کم وبیش کے کچھ فرق کے ساتھ اختیارات دے رکھے ہیں۔ لیکن قیامت والےدن تمام اختیارات کلیتاً صرف اور صرف اللہ کےپاس ہوں گے۔ جیسے فرمایا لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ ۔ ( سورۂ مؤمن:16 ) چنانچہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے اپنی پھوپھی حضرت صفیہ (رضی الله عنها) اور اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ (رضی الله عنها) کو فرما دیا تھا، ”لا أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللهِ شَيْئًا“ (صحيح مسلم، كتاب الإيمان) اور بنی ہاشم اور بنی عبدالمطلب کو بھی متنبہ فرما دیا، ”أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ، وَاللهِ لا أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللهِ شَيْئًا“ (مسلم ، كتاب مذكور ، بخاري ، سورة الشعراء ) ۔
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
Ali Abdur-Rahman al-Hudhaify کی مزید سورتیں
دوسرے قاری
- الانفطار · Mishary Alafasy
- الانفطار · AbdulBaset (Murattal)
- الانفطار · AbdulBaset AbdulSamad
- الانفطار · Minshawi (Murattal)
- الانفطار · As-Sudais
- الانفطار · Abu Bakr ash-Shatri
- الانفطار · Hani ar-Rifai
- الانفطار · Mahmoud Khalil al-Husary
- الانفطار · Maher al-Muaiqly
- الانفطار · Saud ash-Shuraym
- الانفطار · Saad al-Ghamdi
- الانفطار · Abdullah Basfar
- الانفطار · Ahmed ibn Ali al-Ajamy
- الانفطار · Muhammad Ayyoub
- الانفطار · Muhammad Jibreel
- الانفطار · Ibrahim al-Akhdar
- الانفطار · Ayman Suwaid
- الانفطار · Mahmoud Khalil al-Husary
- الانفطار · Shahriar Parhizgar
- الانفطار · Mahmoud Khalil al-Husary
- الانفطار · Muhammad Siddiq al-Minshawi
- الانفطار · Mohammad al-Tablawi
- الانفطار · Khalifa al-Tunaiji
- الانفطار · Abdullah Awad al-Juhani
- الانفطار · Nasser al-Qatami
- الانفطار · Fares Abbad
- الانفطار · Salah al-Budair
- الانفطار · Salah Bukhatir
- الانفطار · Abdullah al-Matroud
- الانفطار · Abdul Mohsen al-Qasim
- الانفطار · Ali Jaber
- الانفطار · Khalid Abdullah al-Qahtani
- الانفطار · Mahmoud Ali al-Banna
- الانفطار · Sahl Yasin
- الانفطار · Ahmad Nauina
- الانفطار · Akram al-Alaqmi
- الانفطار · Ali Hajjaj al-Suwaisi
- الانفطار · Aziz Alili
- الانفطار · Yasser Salamah
- الانفطار · Nabil ar-Rifai
- الانفطار · Muhammad AbdulKareem
- الانفطار · Karim Mansoori