الکوثر الكوثر · Maher al-Muaiqly
Maher al-Muaiqly کی آواز میں آیات: 3 حفص عن عاصم مرتل
ترجمہ: Muhammad Junagarhi
مطالعے کی ترتیبات
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
-
إِنَّآ أَعۡطَيۡنَٰكَ ٱلۡكَوۡثَرَ
یقیناً ہم نے تجھے (حوض) کوﺛر (اور بہت کچھ) دیا ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 كَوْثَرٌ، کثرت سے ہے۔ اس کے معتدد معنی بیان کیے گئے ہیں۔ ابن کثیر نے (خیر کثیر) کے مفہوم کو ترجیح دی ہے کیوں کہ اس میں ایسا عموم ہے کہ جس میں دوسرے معنی بھی آجاتے ہیں۔ مثلاً صحیح احادیث میں بتلایا گیا ہے، کہ اس سے ایک نہر مراد ہےجو جنت میں آپ (صلى الله عليه وسلم) کو عطا کی جائے گی۔ اسی طرح بعض احادیث میں اس کا مصداق حوض بتلایا گیا ہے، جس سے اہل ایمان جنت میں جانے سے قبل نبی (صلى الله عليه وسلم) کے دست مبارک سے پانی پئیں گے۔ اس حوض میں پھر پانی اسی جنت والی نہر سے آرہا ہوگا۔ اسی طرح دنیا کی فتوحات اور آپ (صلى الله عليه وسلم) کا رفع ودوام ذکر اور آخرت کا اجر وثواب، سب ہی چیزیں (خیر کثیر) میں آجاتی ہیں۔ (ابن کثیر) ۔
-
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَٱنۡحَرۡ
پس تو اپنے رب کے لئے نماز پڑھ اور قربانی کر.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی نماز بھی صرف ایک اللہ کے لئے اور قربانی بھی صرف ایک اللہ کے نام پر۔ مشرکین کی طرح ان میں دوسروں کو شریک نہ کر۔ نَحْرٌ کے اصل معنی ہیں اونٹ کے حلقوم میں نیزہ یا چھری مار کر اسے ذبح کرنا۔ دوسرے جانوروں کو زمین پر لٹا کر ان کے گلوں پر چھری پھیری جاتی ہے اسے ذبح کرنا کہتے ہیں۔ لیکن یہاں نحر سے مراد مطلق قربانی ہے، علاوہ ازیں اس میں بطور صدقہ وخیرات جانور قربان کرنا۔ حج کے موقعے پر منیٰ میں اور عیدالاضحیٰ کے موقعے پر قربانی کرنا، سب شامل ہیں۔
-
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ ٱلۡأَبۡتَرُ
یقیناً تیرا دشمن ہی ﻻوارث اور بے نام ونشان ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 أَبْتَرُ ایسے شخص کوکہتے ہیں جو مقطوع النسل یا مقطوع الذکر ہو، یعنی اس کی ذات پر اس کی نسل کا خاتمہ ہوجائے یا کوئی اس کا نام لیوا نہ رہے۔ جب نبی (صلى الله عليه وسلم) کی اولاد نرینہ زندہ نہ رہی تو بعض کفار نے نبی (صلى الله عليه وسلم) کو ابتر کہا، جس پر اللہ تعالیٰ نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کو تسلی دی کہ ابتر تو نہیں، تیرے دشمن ہی ہوں گے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کی نسل کو باقی رکھا گو اس کا سلسلہ لڑکی کی طرف سے ہی ہے۔ اسی طرح آپ (صلى الله عليه وسلم) کی امت بھی آپ (صلى الله عليه وسلم) کی اوالاد معنوی ہی ہے، جس کی کثرت پر آپ (صلى الله عليه وسلم) قیامت والے دن فخر کریں گے، علاوہ ازیں آپ (صلى الله عليه وسلم) کا ذکر پوری دنیا میں نہایت عزت واحترام سے کیا جاتا ہے، جبکہ آپ (صلى الله عليه وسلم) سے بغض وعناد رکھنے والے صرف صفحات تاریخ پر ہی موجود رہ گئے ہیں لیکن کسی دل میں ان کا احترام نہیں اور کسی زبان پر ان کا ذکر خیرنہیں۔
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
Maher al-Muaiqly کی مزید سورتیں
دوسرے قاری
- الکوثر · Mishary Alafasy
- الکوثر · AbdulBaset (Murattal)
- الکوثر · AbdulBaset AbdulSamad
- الکوثر · Minshawi (Murattal)
- الکوثر · As-Sudais
- الکوثر · Abu Bakr ash-Shatri
- الکوثر · Hani ar-Rifai
- الکوثر · Mahmoud Khalil al-Husary
- الکوثر · Saud ash-Shuraym
- الکوثر · Saad al-Ghamdi
- الکوثر · Ali Abdur-Rahman al-Hudhaify
- الکوثر · Abdullah Basfar
- الکوثر · Ahmed ibn Ali al-Ajamy
- الکوثر · Muhammad Ayyoub
- الکوثر · Muhammad Jibreel
- الکوثر · Ibrahim al-Akhdar
- الکوثر · Ayman Suwaid
- الکوثر · Mahmoud Khalil al-Husary
- الکوثر · Shahriar Parhizgar
- الکوثر · Mahmoud Khalil al-Husary
- الکوثر · Muhammad Siddiq al-Minshawi
- الکوثر · Mohammad al-Tablawi
- الکوثر · Khalifa al-Tunaiji
- الکوثر · Abdullah Awad al-Juhani
- الکوثر · Nasser al-Qatami
- الکوثر · Fares Abbad
- الکوثر · Salah al-Budair
- الکوثر · Salah Bukhatir
- الکوثر · Abdullah al-Matroud
- الکوثر · Abdul Mohsen al-Qasim
- الکوثر · Ali Jaber
- الکوثر · Khalid Abdullah al-Qahtani
- الکوثر · Mahmoud Ali al-Banna
- الکوثر · Sahl Yasin
- الکوثر · Ahmad Nauina
- الکوثر · Akram al-Alaqmi
- الکوثر · Ali Hajjaj al-Suwaisi
- الکوثر · Aziz Alili
- الکوثر · Yasser Salamah
- الکوثر · Nabil ar-Rifai
- الکوثر · Muhammad AbdulKareem
- الکوثر · Karim Mansoori