مواد پر جائیں

سورۃ لقمان 31:15

یہ سورۃ لقمان کی 34 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3484، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 412 پر ہے۔

وَإِن جَٰهَدَاكَ عَلَىٰٓ أَن تُشۡرِكَ بِي مَا لَيۡسَ لَكَ بِهِۦ عِلۡمٞ فَلَا تُطِعۡهُمَاۖ وَصَاحِبۡهُمَا فِي ٱلدُّنۡيَا مَعۡرُوفٗاۖ وَٱتَّبِعۡ سَبِيلَ مَنۡ أَنَابَ إِلَيَّۚ ثُمَّ إِلَيَّ مَرۡجِعُكُمۡ فَأُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ

اور اگر وه دونوں تجھ پر اس بات کا دباؤ ڈالیں کہ تو میرے ساتھ شریک کرے جس کا تجھے علم نہ ہو تو تو ان کا کہنا نہ ماننا، ہاں دنیا میں ان کے ساتھ اچھی طرح بسر کرنا اور اس کی راه چلنا جو میری طرف جھکا ہوا1 ہو تمہارا سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے تم جو کچھ کرتے ہو اس سے پھر میں تمہیں خبردار کروں گا.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی مومنین کی راہ۔
  2. 2 یعنی میری طرف رجوع کرنے والوں (اہل ایمان) کی پیروی اس لئے کرو کہ بالآخر تم سب کو میری ہی بارگاہ میں آنا ہے، اور میری ہی طرف سے ہر ایک کو اس کے (اچھے یا برے) عمل کی جزا ملنی ہے۔ اگر تم میرے راستے کی پیروی کرو گے اور مجھے یاد رکھتے ہوئے زندگی گزارو گے تو امید ہے کہ قیامت والے روز میری عدالت میں سرخ رو ہو گے بصورت دیگر میرے عذاب میں گرفتار ہو گے۔ سلسلۂ کلام حضرت لقمان کی وصیتوں سے متعلق تھا۔ اب آگے پھر وہی وصیتیں بیان کی جا رہی ہیں جو لقمان نے اپنے بیٹے کو کی تھیں۔ درمیان کی دو آیتوں میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے جملہ معترضہ کے طور پر ماں باپ کے ساتھ احسان کی تاکید فرمائی، جس کی ایک وجہ تو یہ بیان کی گئی ہے۔ کہ لقمان نے وصیت اپنے بیٹے کو نہیں کی تھی کیونکہ اس میں ان کا اپنا ذاتی مفاد بھی تھا۔ دوسرا یہ واضح ہو جائے کہ اللہ کی توحید وعبادت کے بعد والدین کی خدمت واطاعت ضروری ہے۔ تیسرا یہ کہ شرک اتنا بڑا گناہ ہے کہ اگر اس کا حکم والدین بھی دیں، تو ان کی بات نہیں ماننی چاہئے۔

31:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ لقمان
0/34
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي لقمان 31:15 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 31:15

Al-Mukhtasar

15-اگر والدین تم پر دباؤ ڈال کر یہ زبردستی کریں کہ تم اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو شریک ٹھہراؤ تو اس بارے میں ان دونوں کی اطاعت نہ کرو کیونکہ خالق کی نافرمانی کرتے ہوئے کسی مخلوق کی اطاعت کرنا درست نہیں۔ دنیا میں ان کے ساتھ نیکی، صلہ رحمی اور احسان کرو جبكہ پيروی اس شخص کی كرو جو توحید اور اطاعت کے ذریعے سے میری طرف رجوع کرے، پھر قیامت کے دن مجھ اکیلے ہی کی طرف تم سب کو لوٹنا ہے اور میں تمھیں ان اعمال کی خبر دوں گا جو تم دنیا میں کرتے تھے اورتمھیں ان کی جزا بھی دوں گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
29
مدینہ مصحف (604 صفحات)
412
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
412
نسخ مصحف (612 صفحات)
413
آیت 31:15 کس سورت میں ہے؟

سورۃ لقمان. 114 میں سے سورت نمبر 31 · آیات کی تعداد: 34.

آیت 31:15 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 31:15 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 412 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 412 · نسخ مصحف (612 صفحات): 413.

آیت 31:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 29.

آیت 31:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 31:15: حروف کی تعداد 111، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 31:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 31:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,484 ہے۔

سورۃ لقمان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ لقمان: آیات کی تعداد 34۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 31 پر ہے۔

سورۃ لقمان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ لقمان مکی ہے۔

کیا آیت 31:15 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 31:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ لقمان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 34 آیات اور 546 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play