مواد پر جائیں

سورۃ المائدہ 5:2 المائدة

یہ سورۃ المائدہ کی 120 آیات میں سے آیت 2 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 671، پارہ 6۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 106 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تُحِلُّواْ شَعَٰٓئِرَ ٱللَّهِ وَلَا ٱلشَّهۡرَ ٱلۡحَرَامَ وَلَا ٱلۡهَدۡيَ وَلَا ٱلۡقَلَٰٓئِدَ وَلَآ ءَآمِّينَ ٱلۡبَيۡتَ ٱلۡحَرَامَ يَبۡتَغُونَ فَضۡلٗا مِّن رَّبِّهِمۡ وَرِضۡوَٰنٗاۚ وَإِذَا حَلَلۡتُمۡ فَٱصۡطَادُواْۚ وَلَا يَجۡرِمَنَّكُمۡ شَنَـَٔانُ قَوۡمٍ أَن صَدُّوكُمۡ عَنِ ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِ أَن تَعۡتَدُواْۘ وَتَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡبِرِّ وَٱلتَّقۡوَىٰۖ وَلَا تَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَۖ إِنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ

اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ کے شعائر کی بے حرمتی نہ کرو1 نہ ادب والے مہینوں کی2 نہ حرم میں قربان ہونے والے اور پٹے پہنائے گئے جانوروں کی جو کعبہ کو جا رہے ہوں3 اور نہ ان لوگوں کی جو بیت اللہ کے قصد سے اپنے رب تعالیٰ کے فضل اور اس کی رضاجوئی کی نیت سے جا رہے ہوں4، ہاں جب تم احرام اتار ڈالو تو شکار کھیل سکتے ہو5، جن لوگوں نے تمہیں مسجد حرام سے روکا تھا ان کی دشمنی تمہیں اس بات پر آماده نہ کرے کہ تم حد سے گزر جاؤ6، نیکی اور پرہیزگاری میں ایک دوسرے کی امداد کرتے رہو اور گناه اور ﻇلم و زیادتی میں مدد نہ کرو7، اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، بےشک اللہ تعالیٰ سخت سزا دینے واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (7)
  1. 1 ”شَعَائِرَ“، ”شَعِيرَةٌ“ کی جمع ہے، اس سے مراد حرمات اللہ ہیں (جن کی تعظیم و حرمت اللہ نے مقرر فرمائی ہے) بعض نے اسےعام رکھا ہے اور بعض کے نزدیک یہاں حج و عمرے کے مناسک مراد ہیں یعنی ان کی بےحرمتی اور بےتوقیری نہ کرو۔ اسی طرح حج وعمرے کی ادائیگی میں کسی کے درمیان رکاوٹ بھی مت بنو، کہ یہ بھی بےحرمتی ہی ہے۔
  2. 2 ”الشَّهْرُ الْحَرَامُ“ مراد اس سے جنس ہے یعنی حرمت والے چاروں مہینوں (رجب، ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم) کی حرمت برقرار رکھو اور ان میں قتال مت کرو۔ بعض نے اس سے صرف ایک مہینہ یعنی ماہ ذوالحجہ (حج کا مہینہ) مراد لیا ہے۔ بعض نے اس حکم کو ”فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِينَ حَيْثُ وَجَدْتُمُوهُمْ“ سے منسوخ مانا ہے۔ مگر اس کی ضرورت نہیں۔ دونوں احکام کے اپنے اپنے دائرے ہیں، جن میں تعارض نہیں۔
  3. 3 ”هَدْيٌ“ ایسے جانور کو کہا جاتا ہے جو حاجی حرم میں قربان کرنے کے لئے ساتھ لے جاتے تھے۔ ”قَلائِدُ“ ”قلادَةٌ“ کی جمع ہے جو گلے کے پٹے کو کہا جاتا ہے، یہاں حج یا عمرہ کے موقع پر قربان کئے جانے والے ان جانوروں کو مراد لیا گیا ہے۔ جن کے گلوں میں علامت اور نشانی کے طور پر جوتے یا پٹے ڈال دیئے جاتے تھے پس قلائد سے مقصود وہی جانور ہوئے جنہیں حرم لے جایا جاتا تھا۔ یہ ھدی کی مزید تاکید ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ان جانوروں کو کسی سے چھینا جائے نہ ان کے حرم تک پہنچنے میں کوئی رکاوٹ کھڑی کی جائے۔
  4. 4 یعنی حج وعمرے کی نیت سے یا تجارت و کاروبار کی غرض سے حرم جانے والوں کو مت روکو نہ انہیں تنگ کرو۔ بعض مفسرین کے نزدیک یہ احکام اس وقت کے ہیں جب مسلمان اور مشرک اکٹھے حج و عمرہ کرتے تھے۔ لیکن جب آیت ”إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِهِمْ هَذَا“ (التوبہ: 28) ”مشرکین تو پلید ہیں، پس اس برس کے بعد وہ خانہ کعبہ کے پاس نہ جانے پائیں“ نازل ہوگئی، تو مشرکین کی حد تک یہ حکم منسوخ ہوگیا۔ بعض کے نزدیک یہ آیت محکم یعنی غیر منسوخ ہے اور یہ حکم مسلمانوں کے بارے میں ہے۔ (فتح القدیر )
  5. 5 یہاں امر اباحت یعنی جواز بتلانے کے لئے ہے۔ یعنی جب تم احرام کھول دو تو شکار کرنا تمہارے لئے جائز ہے۔
  6. 6 یعنی گو تمہیں ان مشرکین نے 6 ہجری میں مسجد حرام میں جانے سے روک دیا تھا لیکن تم ان کے اس روکنے کی وجہ سے ان کے ساتھ زیادتی والا رویہ اختیار مت کرنا۔ دشمن کے ساتھ بھی حلم اور عفو کا سبق دیا جارہا ہے۔
  7. 7 یہ ایک نہایت اہم اصول بیان کردیا گیا ہے۔ جو ایک مسلمان کے لئے قدم قدم پر رہنمائی مہیا کرسکتا ہے۔ کاش مسلمان اس اصول کو اپنا سکیں۔

5:2 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المائدہ
0/120
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المائدہ 5:2 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 5:2

Al-Mukhtasar

2- اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ نے جن حرمت والی چیزوں کی تعظیم کا تمھیں حکم دیا ہے، تم ان کی حرمتوں کو پامال نہ کرو۔ حالتِ احرام میں جن چیزوں کے قریب جانے سے روکا گیا ہے، ان سے رک جاؤ، جیسے سلا ہوا لباس اور حرم کی دیگر ممنوعات جیسے شکار وغیرہ۔ اور حرمت والے مہینوں (ذوالقعدہ، ذوالحجہ، محرم اور رجب) میں لڑائی کو حلال نہ سمجھو۔ اسی طرح جو چوپائے بطور ہَدی (قرباني) بیت اللہ کی طرف بھیجے جاتے ہیں تاکہ وہاں ذبح کیے جائیں، انھیں غصب کر کے یا بیت اللہ جانے سے روک کر اپنے لیے حلال نہ سمجھ لو۔ اسی طرح ان چوپایوں کو بھی حلال نہ سمجھو جنھیں نشانی کے طور پر اون وغیرہ کے ہار پہنائے گئے ہوں کہ یہ بیت اللہ کی قربانی ہے۔ تم اللہ کے حرمت والے گھر کا قصد کرنے والوں کو بھی نہ لوٹو جو تجارتی نفع اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی چاہتے ہیں۔ جب تم حج اور عمرے کے احرام سے آزاد ہو جاؤ اور حدود حرم سے نکل آؤ تو پھر چاہو تو شکار کر لو۔ کسی قوم کا بغض کہ انھوں نے تمھیں مسجد الحرام سے روکا، تمھیں ظلم کرنے اور عدل وانصاف کا دامن چھوڑنے پر آمادہ نہ کرے۔ اے مومنو! تمھیں جن کاموں کے کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور جن باتوں سے منع کیا گیا ہے، ان میں ایک دوسرے سے تعاون کرو۔ نافرمانی کے کاموں میں، جن کا مرتکب گناہ گار ہوتا ہے، اور لوگوں کے خونوں، مالوں اور عزتوں میں ظلم و زیادتی کرنے میں ایک دوسرے کا تعاون نہ کرو۔ اللہ تعالیٰ کی اطاعت لازم پکڑتے ہوئے اور اس کی معصیت و نافرمانی سے دور ہوتے ہوئے اس سے ڈرو۔ اللہ تعالیٰ اپنے نافرمان کو سخت سزا دینے والا ہے، لہٰذا اس کی سزا اور پکڑ سے ڈرو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
6
الفاظ کی تعداد
52
مدینہ مصحف (604 صفحات)
106
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
106
نسخ مصحف (612 صفحات)
107
آیت 5:2 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المائدہ (المائدة). 114 میں سے سورت نمبر 5 · آیات کی تعداد: 120.

آیت 5:2 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 6.

آیت 5:2 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 106 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 106 · نسخ مصحف (612 صفحات): 107.

آیت 5:2 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 52.

آیت 5:2 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 5:2: حروف کی تعداد 240، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 5:2 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 5:2 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 671 ہے۔

سورۃ المائدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المائدہ: آیات کی تعداد 120۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 5 پر ہے۔

سورۃ المائدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المائدہ مدنی ہے۔

کیا آیت 5:2 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 5:2 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المائدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 120 آیات اور 2,804 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play