مواد پر جائیں

سورۃ النساء 4:46

یہ سورۃ النساء کی 176 آیات میں سے آیت 46 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 539، پارہ 5۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 86 پر ہے۔

مِّنَ ٱلَّذِينَ هَادُواْ يُحَرِّفُونَ ٱلۡكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِۦ وَيَقُولُونَ سَمِعۡنَا وَعَصَيۡنَا وَٱسۡمَعۡ غَيۡرَ مُسۡمَعٖ وَرَٰعِنَا لَيَّۢا بِأَلۡسِنَتِهِمۡ وَطَعۡنٗا فِي ٱلدِّينِۚ وَلَوۡ أَنَّهُمۡ قَالُواْ سَمِعۡنَا وَأَطَعۡنَا وَٱسۡمَعۡ وَٱنظُرۡنَا لَكَانَ خَيۡرٗا لَّهُمۡ وَأَقۡوَمَ وَلَٰكِن لَّعَنَهُمُ ٱللَّهُ بِكُفۡرِهِمۡ فَلَا يُؤۡمِنُونَ إِلَّا قَلِيلٗا

بعض یہود کلمات کو ان کی ٹھیک جگہ سے ہیر پھیر کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے سنا اور نافرمانی کی اور سن اس کے بغیر کہ تو سنا جائے1 اور ہماری رعایت کر! (لیکن اس کے کہنے میں) اپنی زبان کو پیچ دیتے ہیں اور دین میں طعنہ دیتے ہیں اور اگر یہ لوگ کہتے کہ ہم نے سنا اور ہم نے فرمانبرداری کی اور آپ سنئےاور ہمیں دیکھیئے تو یہ ان کے لئے بہت بہتر اور نہایت ہی مناسب تھا، لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے کفر کی وجہ سے انہیں لعنت کی ہے۔ پس یہ بہت ہی کم ایمان ﻻتے ہیں،2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہودیوں کی خباثتوں اور شرارتوں میں سے ایک یہ بھی تھی کہ ہم نے سنا کے ساتھ ہی کہہ دیتے لیکن ہم نافرمانی کریں گے یعنی اطاعت نہیں کریں گے۔ یہ دل میں کہتے یا اپنے ساتھیوں سے کہتے یا شوخ چشمانہ جسارت کا ارتکاب کرتے ہوئے منہ پر کہتے۔ اسی طرح ”غَيْرَ مُسْمَعٍ“ (تیری بات نہ سنی جائے) یہ بددعا کے طور پر کہتے یعنی تیری بات مقبول نہ ہو۔ ”رَاعِنَا“ کی بابت دیکھئے سورۃ البقرۃ آیت 104 کا حاشیہ۔
  2. 2 یعنی ایمان لانے والے بہت ہی قلیل ہیں پہلے گزر چکا ہے کہ یہود میں سے ایمان لانے والوں کی تعداد دس تک بھی نہیں پہنچتی۔ یا یہ معنی ہیں کہ بہت ہی کم باتوں پر ایمان لاتے ہیں۔ جب کہ ایمان نافع یہ ہے کہ سب باتوں پر ایمان لایا جائے۔

4:46 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ النساء
0/176
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي النساء 4:46 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 4:46

Al-Mukhtasar

46- یہود میں سے ایک گروہ نہایت برا ہے جو اس کلام کو بدل دیتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے نازل کیا۔ وہ اس کی تاویل اس سے ہٹ کر کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے نازل کیا ہے۔ جب رسول صلى اللہ عليہ وسلم انھیں کوئی حکم دیتے ہیں تو وہ کہتے ہیں: ’’ہم نے آپ کی بات سنی اور آپ کے حکم کی نافرمانی کی۔‘‘ وہ مذاق کرتے ہوئے کہتے ہیں: ’’ہم جو کہتے ہیں، سنیے۔ آپ نہ سن پائیں۔‘‘ اور ﴿رَاعِنَا﴾ کے لفظ سے یہ باور کراتے ہیں کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہماری بات پر بھی توجہ دیجیے، حالانکہ وہ اس سے رعونت (اوچھا پن) مراد لیتے ہیں۔ وہ اس کے ساتھ اپنی زبانوں کو ٹیڑھا کرتے ہیں، مقصد آپ کو بددعا دینا اور دین پر طعن کرنا ہوتا ہے۔ اگر وہ اپنے قول ’’ہم نے آپ کی بات سنی اور آپ کے حکم کی نافرمانی کی۔‘‘کی جگہ کہتے: ’’ہم نے آپ کی بات سنی اور آپ کے حکم کو مانا‘‘ اور ’’سنیے۔ آپ کو سنائی نہ دے۔‘‘کی جگہ ’’آپ سنیے‘‘ کہتے اور رَاعِنا کی جگہ اُنْظُرْنَا کہتے: ہمارا انتظار کیجیے تاکہ ہم آپ کی بات سمجھ لیں تو یہ ان کے حق میں پہلی بات سے بہت بہتر اور عدل کے زیادہ قریب ہوتا کیونکہ اس میں وہ حسنِ ادب ہے جو نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کے شایانِ شان ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے ان پر لعنت کی اور ان کے کفر کے سبب انھیں اپنی رحمت سے دور کر دیا، چنانچہ وہ ایسا ایمان نہیں لاتے جو انھیں نفع دے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
5
الفاظ کی تعداد
38
مدینہ مصحف (604 صفحات)
86
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
85
نسخ مصحف (612 صفحات)
86
آیت 4:46 کس سورت میں ہے؟

سورۃ النساء. 114 میں سے سورت نمبر 4 · آیات کی تعداد: 176.

آیت 4:46 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 5.

آیت 4:46 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 86 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 85 · نسخ مصحف (612 صفحات): 86.

آیت 4:46 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 38.

آیت 4:46 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 4:46: حروف کی تعداد 176، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 4:46 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 4:46 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 539 ہے۔

سورۃ النساء میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النساء: آیات کی تعداد 176۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 4 پر ہے۔

سورۃ النساء مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ النساء مدنی ہے۔

کیا آیت 4:46 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 4:46 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ النساء کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 176 آیات اور 3,747 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play